Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیسلاکی کاروں میں سولار پینل ، دوران سفر ہی انہیں چارج کر دے گا

Updated: July 13, 2022, 1:22 PM IST | Agency | California

کمپنی نے ویڈیو جاری کرکے پینل کی تفصیل بتائی لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ پینل بازار میں کب سے دستیاب ہوں گے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 دنیا کی سب سے مہنگی کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اب اپنی برقی گاڑیوں (الیکٹرک کاروں)میں سولار پینل نصب کرے گی جو ان گاڑیوں کو دوران سفر ہی چارج کر دیا کرے گا۔ دراصل گزشتہ  دنوں کمپنی نے  ایک ویڈیو کِلپ جاری کیا ہے جس میں برقی کاروں میں نصب سولار پینل دِکھائے گئے ہیں جن کے تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ یہ گاڑی کو سفر کے دوران چارج کریں گے۔  اس سولار پینل کے ساتھ گاڑی میں اسٹارلنک سیٹیلائٹ ڈِش بھی نصب کی گئی ہے جو دورانِ سفر مسافروں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔ایلن مسک کی کمپنی نے یہ خیال گزشتہ ہفتے جرمنی میں منعقد ہونے والے آئیڈِین ایکسپومیں پیش کیا تھا۔  اس ویڈیو میں سولار پینل اور اس کے کام کرنے کاطریقہ بتایا گیا ہے لیکن  اس  کی  مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ مطلب  یہ کہ برقی کارساز کمپنی یہ آلات صارفین کیلئے جلدی متعارف نہیں کروانے جا رہی  ہے ۔  واضح رہے کہ جیسے جیسے برقی گاڑیاں مقبول ہو رہی ہیں متعدد کمپنیاں گاڑیوں کے ایک چارج میں طے ہونے والے فاصلے میں اضافے کی راہیں تلاش کر رہی ہیں۔  لیکن برقی گاڑیوں کے ساتھ ایک مسئلہ یہ رہتا ہے کہ شمسی توانائی کار کے طے کئے جانے والے فاصلے میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کرتی کیونکہ یہ بجلی کی طرح مؤثر نہیں ہوتی ۔ اس کی وجہ سے برقی گاڑیوں کےمالکان نے متبادل راستوں کی جانب توجہ کی جن کے حل کے طور پر متعدد کمپنیوں نے پورٹ ایبل چارجروں کے طور پر شمسی پینل کے آئیڈیا  پیش کئے۔ مثال کے طور پر پولر گرین ٹو ٹریلر میں ۶ء۵؍ کلو واٹ تک توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ برقی گاڑیوں کو توانائی فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK