Inquilab Logo

صومالیہ میں سیلاب سے تباہی، ۵۰؍افراد ہلاک،۷؍لاکھ بے گھر

Updated: November 23, 2023, 2:45 PM IST | Somalia

شدید بارش کے سبب آئے سیلاب کے باعث اب تک ۵۰؍افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ۱۵؍لاکھ افراد سیلاب سے متاثر اور۷؍لاکھ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

A scene from the flood disaster in Somalia. Photo: PTI
سومالیہ میں سیلاب سے تباہی کا ایک منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی

صومالیہ میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے سبب اب تک  ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۵۰؍ہو گئی ہے۔سرکاری اہلکار کے مطابق تقریباً ۷؍لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔صومالیہ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ محمود معلم عبداللہ نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’سیلاب کے نتیجے میں اب تک ۵۰؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ۶۸؍لاکھ ، ۷ ؍ہزار ۲۳۵؍ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ۲۱؍ تا۲۴؍ نومبر متوقع بارش سے اموات میں اضافہ اور حالات مزید ابتر ہونے کے امکانات ہیں۔‘‘سنیچر کو قوام متحدہ کے دفتر برائےانسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ ’’صومالیہ میں شدید بارش اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہفتے میں تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔‘‘ اس کے علاوہ کئی علاقوںمیں سڑکوں، پلوں اور ہوائی پٹیوں کونقصان پہنچا ہے جس سے لوگوں کی نقل و حرکت اور رسد متاثر ہوئی ہے اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
غیر سرکاری تنظیم ورلڈ وژن نے کہا کہ موجودہ سیلاب نے گھر، اسکول اور سڑکیں تباہ کر دی ہیں جس سے بچے بنیادی ضروریات ، جیسے پناہ گاہ، خوراک اور پانی سے محروم ہیں۔متعدد اداروں نے خبردار کیا ہے  کہ صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے فوری طور پر عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ایل نینو کم از کم اپریل ۲۰۲۴ء تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK