Inquilab Logo

 خواتین کو روزگار دینے کے معاملے میں جنوبی ہند کے شہرآگے

Updated: January 06, 2023, 10:46 AM IST | New Delhi

سرفہرست ۵؍شہروں میں چنئی ، پونے، بنگلور، حیدرآباد اور ممبئی شامل ، اوتار گروپ کی سروے رپورٹ جاری

The proportion of women in high-level jobs has also increased; File photo
اعلیٰ سطح کی ملازمتوں میں بھی خواتین کا تناسب بڑھا ہے ; فائل فوٹو

  روزگار کے لحاظ سے دیکھیں تو جنوبی ہند کے شہر خواتین کیلئے بہتر ہیں۔ اس معاملے میں چنئی پہلے مقام پر ہے ۔ اسکے بعد پونے، بنگلور، حید رآباد اورممبئی شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار ’اوتار‘ کی ایک رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔ اوتار ، ورک پلیس کے متعلق سروے کرتی ہے۔
 اس رپورٹ میں ہندوستان کے ۱۱۱؍ شہروں کی فہرست دی گئی ہے۔ جو خواتین کو روزگار  فراہم کرنے کے لئے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرنے کے معیار پر کھرے اترتے ہیں۔ ۱۰؍ لاکھ سے زائد آبادی والے ٹاپ ۱۰؍ شہروں کی فہرست میں احمد آباد، وشاکھا پٹنم، کولکاتا،کوئمبتور اور مدورائی شامل ہیں۔ اوتار گروپ کے  بانی اور صدر سوندریہ راجیش نے کہا کہ ’’جنوبی اور مغربی حصے کے سیاسی تاریخی پس منظر کو دیکھتے ہوئے یہاں پر خواتین کے لئے روزگار کے سازگار حالات ہونا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے ۔ ہبلی، ناگپور، احمد آباد اور کوئمبتور جیسے شہروں میں تیزی سے پنپ رہی صنعت کے سبب خواتین کے روزگار کےلئے مثبت اور حوصلہ افزاء مراکز کے طور پر ابھرکر آنا بہت خوشی کی بات ہے۔ دہلی اور کولکاتا جیسے میٹرو شہر سماجی شمولیت کے معاملے میں سیکوریٹی کے کمزور معیار اور خواتین کے روزگار کو آگے بڑھانے کے لئے خراب استعداد کے سبب پچھڑ گئے ہیں۔ اس سروے میں انڈیکس اسکور کے علاوہ پچھلے ایک سال کے دوران خواتین کو خودمختار بنانے کے لئے ریاستوں اور شہروں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جس میں خواتین کی ورک فورس شراکت  بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے ضروری اقدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK