Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان-عمان آزاد تجارتی معاہدے پر جلد دستخط ہوںگے

Updated: August 09, 2025, 8:51 PM IST | New Delhi

اربوں ڈالرس کی تجارت کی راہ ہموار ہوگی۔ گلف کارپوریشن کونسل(جی سی سی)ممالک میں عمان ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا برآمدی مقام ہے۔ ہندوستان کا پہلے ہی جی سی سی کے ایک اور رکن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ ایسا ہی معاہدہ ہے۔

India And Oman Fta
عمان اور ہندوستان میں آزاد تجارتی معاہدہ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان اور عمان کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے پر جلد ہی دستخط ہونے کی امید ہے۔ ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی ہے۔ عہدیدار کے مطابق تجارتی معاہدے کے مسودے کا عمان میں عربی میں ترجمہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کی وزراء کونسل سے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔
بات چیت نومبر۲۰۲۳ء میں شروع ہوئی 
اہلکار نے بتایا کہ ’’دونوں ممالک نے ایک ساتھ معاہدے کی تکمیل اور دستخط کا اعلان کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس میں دو سے تین ماہ لگیں گے تو اہلکار نے کہا کہ اس میں اس سے بہت کم وقت لگے گا۔ اس معاہدے کے لیے بات چیت کا باقاعدہ آغاز نومبر۲۰۲۳ء میں ہوا تھا۔ ایسے معاہدوں میں، دو تجارتی شراکت دار اپنے درمیان تجارت کی جانے والی زیادہ تر اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کو کافی حد تک کم یا ختم کر دیتے ہیں۔ وہ خدمات کی تجارت کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے قوانین کو بھی آسان بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:تہواروں کے پیش نظر ریلوے کا اعلان، رعایتی راؤنڈ ٹرپ پیکیج اسکیم
 ہندوستان اور عمان کی تجارت۱۰؍ بلین ڈالرس کی ہے 
گلف کارپوریشن کونسل(جی سی سی)ممالک میں عمان ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا برآمدی مقام ہے۔ ہندوستان کا پہلے ہی جی سی سی کے ایک اور رکن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ ایسا ہی معاہدہ ہے، جو مئی۲۰۲۲ء میں نافذ ہوا تھا۔ دو طرفہ تجارت گزشتہ مالی سال  میں۱۰؍ بلین ڈالرس سے تجاوز کر گئے تھے۔ہندوستان کی بڑی درآمدات پیٹرولیم مصنوعات اور یوریا ہیں۔ یہ کل درآمدات کا۷۰؍ فیصد سے زیادہ ہیں۔ دیگر بڑی مصنوعات میں پروپیلین اور ایتھیلین پولیمر، پیٹ کوک، جپسم، کیمیکلز اور آئرن اور اسٹیل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK