بارش کے موسم میں کپڑے خشک ہونے میں وقت لگتا ہے اور ان سے بدبو بھی آنے لگتی ہے۔ نمی اور سورج کی روشنی کی کمی کی وجہ سے بیکٹیریا بڑھتے ہیں۔ صرف ۵؍ منٹ میں کپڑوں کی بدبو دور ہو سکتی ہے۔
EPAPER
Updated: August 09, 2025, 8:08 PM IST | New Delhi
بارش کے موسم میں کپڑے خشک ہونے میں وقت لگتا ہے اور ان سے بدبو بھی آنے لگتی ہے۔ نمی اور سورج کی روشنی کی کمی کی وجہ سے بیکٹیریا بڑھتے ہیں۔ صرف ۵؍ منٹ میں کپڑوں کی بدبو دور ہو سکتی ہے۔
بارش کا موسم جہاں ہریالی اور ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے، وہیں اپنے ساتھ کچھ مسائل بھی لاتا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ عام کپڑوں کے خشک ہونے میں تاخیر اور ان میں بدبو ہے۔ مسلسل نمی اور سورج کی روشنی کی کمی کی وجہ سے کپڑوں میں بیکٹیریا بڑھنے لگتے ہیں جس سے ان کی تازگی ختم ہوجاتی ہے۔ ایسی حالت میں الماری میں رکھے ہوئے کپڑوں سے بھی بدبو آنے لگتی ہے لیکن اس مسئلے کا حل مشکل نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر مقبول کمار سر (مکیش کمار) نے اس پریشانی سے نجات پانے کے انتہائی آسان اور سستے طریقے بتائے ہیں جو صرف۵؍منٹ میں اثر دکھا سکتے ہیں۔
ان طریقوں کو اپنا کر آپ نہ صرف بدبو سے نجات پا سکتے ہیں بلکہ کپڑوں میں تازگی اور ملائم پن بھی واپس لا سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ علاج واشنگ مشین اور ہاتھ دونوں میں دھوئے گئے کپڑوں پر کارآمد ہیں جس سے آپ کی محنت اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیئے:ضروری ہے کہ آپ خود سے یہ سوالات پوچھیں
لیموں کا جادو
لیموں نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ کپڑوں کی بدبو دور کرنے میں بھی ماہر ہے۔ کپڑے دھونے کے بعد ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ڈالیں اور اس میں کپڑوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ لیموں ایک قدرتی ڈیوڈورنٹ ہے، جو نہ صرف بدبو کو دور کرتا ہے بلکہ کپڑوں کو تازگی بھی دیتا ہے۔
بیکنگ سوڈا کا جادو
اگر لیموں نہیں ہے تو کچن میں رکھا ہوا بیکنگ سوڈا آپ کی مدد کرے گا۔ ایک بالٹی پانی میں ایک کپ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اس میں کپڑوں کو دھونے کے بعد خشک کریں۔ بیکنگ سوڈا بدبو کو بے اثر کرنے کے ساتھ ساتھ کپڑوں کو نرم بھی بناتا ہے۔
سفید سرکہ کی طاقت
اس کام میں سفید سرکہ بھی بہترین ہے۔ ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچ سرکہ ڈال کر کپڑے دھولیں۔ سرکہ فنگس اور بیکٹیریا کو مارتا ہے جس کی وجہ سے کپڑوں میں بدبو نہیں ہوتی۔
واشنگ مشین میں استعمال کرنے کا طریقہ
اگر آپ اس ترکیب کو مشین میں اپنانا چاہتے ہیں تو ان میں سے کوئی ایک لیں یعنی لیموں کا رس، بیکنگ سوڈا یا سفید سرکہ۔ کپڑے دھوتے وقت آخری دور میں ایک چائے کا چمچ لیموں، ایک کپ بیکنگ سوڈا یا آدھا کپ سرکہ ڈالیں۔ اس سے کپڑے بدبو سے پاک اور تازہ ہوجائیں گے۔