Inquilab Logo

اسپین: غیر یورپی دولتمندوں کیلئے جاری گولڈن ویزا ختم کرنے کا ارادہ

Updated: April 09, 2024, 1:54 PM IST | Inquilab News Network | Madrid

اسپین `گولڈن ویزے کو ختم کردے گا جو غیر یورپی یونین کے امیر باشندوں کو اس کی حدود میں جائیداد خریدنے کی صورت میں شہریت اور رہائش کی اجازت دیتا ہے۔ اندرون ملک اٹھنے والی مخالف آوازوں اور مہنگی ہوتی پراپرٹیز کے پیش نظرحکومت کا فیصلہ۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

اسپینی حکومت نے پیر کو کہا کہ وہ اپنا مشہور ’’گولڈن ویزا‘‘ ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو یورپی یونین سے باہر مقیم امیر افراد کو ۵؍ لاکھ یورو سے زائد کی جائیداد میں سرمایہ کاری پر رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ سوشلسٹ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ ان کی اقلیتی مخلوط حکومت منگل کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں اصلاحات کا جائزہ لے گی۔ 
پیر کوخطاب کرتے ہوئے سانچیز نے کہا کہ یہ اصلاحات رہائش کو ’’ایک حق، نہ کہ حصص کا کاروبار ‘‘ بنانے کیلئے حکومت کے اقدام کا حصہ ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ۲۰۱۳ء میں دائیں بازو کی گزشتہ پاپولر پارٹی کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اس اقدام کو قانوناً عمل میں لانے کے بعد سے تقریباً دس ہزار ایسے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں۔ رہائشی شعبہ میں جائیداد کی قیمتوں میں اضافے اور حصص کے کاروبار کو ہوا دینےپر’’گولڈن ویزا‘‘ پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے ہسپانویوں کیلئے خاص طور پر ملک کے بڑے شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ایک طویل عرصے سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK