• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

موسم گرما سے قبل فلسطین کو بطور علاحدہ ملک تسلیم کرنے کا منصوبہ: اسپینی وزیراعظم

Updated: April 02, 2024, 7:29 PM IST | Istanbul

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے مشرق وسطیٰ کے دورے پر کہا کہ موسم گرما سے قبل فلسطین کو ایک علاحدہ ملک کے طور پر تسلیم کرنے کا منصوبہ ہے اور اس کی تجویز وہ اسپینی پارلیمنٹ میں بھی پیش کریں گے۔ حال ہی میں اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور مالٹا کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔

Prime Minister of Spain. Photo: INN
اسپین کے وزیر اعظم۔ تصویر: آئی این این

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ موسم گرما سے پہلے فلسطین کو ایک علاحدہ ملک کے طور پر تسلیم کرنے کا منصوبہ ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سانچیز نے پیر کو مشرق وسطیٰ کے سرکاری دورے پر اپنے ساتھ آنے والے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران یہ اعلان کیا۔
۹؍ مارچ کو سانچیز نے کہا کہ وہ تجویز کریں گے کہ اسپین کی پارلیمنٹ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور مالٹا کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ممالک کے لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ’’خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے، جس میں اسرائیل اور فلسطین، علاحدہ ممالک کے ساتھ امن اور سلامتی کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK