Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم ایسٹ، ویسٹ اور ایل وارڈ میں برتھ سرٹیفکیٹ کیلئے خصوصی نظم،حکام کو ہدایات

Updated: July 26, 2026, 1:05 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زون ۵؍ میں آنے والے کرلا، مانخورد، شیواجی نگر، کرلا، چمبور اور اطراف کے دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر برتھ سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کے التواء میں ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل میونسپل کمشنر نے ان علاقوں کے وارڈ آفسوں میں اس کام پر زیادہ افراد کو لگانے اور کام کاج کے اوقات بڑھانے کے ساتھ اتوار کو بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Meeting.Photo:INN
میٹنگ۔ تصویر:آئی این این
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زون ۵؍ میں آنے والے کرلا، مانخورد، شیواجی نگر، کرلا، چمبور اور اطراف کے دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر برتھ سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کے التواء میں ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل میونسپل کمشنر نے ان علاقوں کے وارڈ آفسوں میں اس کام پر زیادہ افراد کو لگانے اور کام کاج کے اوقات بڑھانے کے ساتھ اتوار کو بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) پراجکتا ورمالَوَنگرے نے سنیچر کو ایم ویسٹ وارڈ آفس کا دورہ کیا اور یہاں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران کہا کہ ایم ایسٹ، ایم ویسٹ اور ایل وارڈوں میں برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق درخواستوں پر کارروائی کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو راحت ملے۔ انہوں نے کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے درخواستیں قبول کرنے کے اوقات بڑھا کر صبح ۹؍ بجے سے شام کو ۵؍ بجے تک کردیئے جائیں اور اتوار کو بھی یہ کام جاری رکھا جائے۔ واضح رہے کہ عام طور پر صبح ۱۰؍ بجے سے دوپہر ایک بجکر ۳۰؍ منٹ تک برتھ سرٹیفکیٹ کیلئے درخواستیں قبول کی جاتی ہیں۔
 
 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو چاہئے کہ وہ ان درخواستوں کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے وارڈ آفس میں نفری قوت میں اضافہ کریں اور کم سے کم وقت میں سرٹیفکیٹ جاری کی جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر (پبلک ہیلتھ) شرد اُگھڑے، ڈپٹی کمشنر (زون ۵) سندھیا ناندیڑکر، اسسٹنٹ کمشنر (ایم ایسٹ) اجول انگولے، اسسٹنٹ کمشنر (ایم ویسٹ) شنکر بھوسلے، محکمہ صحت عامہ کی ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دکشا شاہ اور شہری انتظامیہ کے دیگر افسران موجود تھے۔
ایڈیشنل کمشنر پراجکتا کے مطابق بی ایم سی پیدائش کی سرٹیفکیٹ میں تصحیح اور نئی سرٹیفکیٹ کی درخواستوں کیلئے ایک سافٹ ویئر تیار کرے گی جس میں درخواستوں کے تعلق سے معلومات حاصل کی جائیں گی، متعلقہ دستاویز اَپ لوڈ کئے جائیں گے اور ڈیش بورڈ بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق درخواست کے عمل کو مزید شفاف بنانے کیلئے سافٹ ویئر اور ڈیش بورڈ کا استعمال کیا جائے گا۔
 
 
 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور ویزا کے حصول کیلئے کیو آر کوڈ پر مبنی برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہورہی ہیں اس لئے ان پر ترجیحی طور پر کام کیا جائے۔
وارڈ آفس کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر نے ’پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ‘ (پی پی پی) پروجیکٹوں، لوکمانیہ تلک جنرل اسپتال (سائن) اور گوونڈی میں واقع شتابدی اسپتال اور ماں اسپتال (چمبور) کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مضافات کے اسپتالوں میں مانسون سے متعلق بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد اور زچگی کے اسپتالوںکا معائنہ کرنے کے بعد اسپتال کے ذمہ داروں کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے نظام میں بہتری لانے، اس کو شفاف بنانے اور شہریوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے محکموں کے سربراہان کو باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو بھی وقفہ وقفہ سے متعلقہ مقامات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK