Inquilab Logo Happiest Places to Work

سری لنکا: ڈینگو کا پھیلاؤ وبائی سطح پر پہنچ گیا، ۵۰؍ ہزار سے زائد معاملات

Updated: June 27, 2026, 10:13 PM IST | Colombo

سری لنکا میں ڈینگو کا پھیلاؤ وبائی سطح پر پہنچ گیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق اب تک ان معاملات کی تعداد ۵۰؍ ہزار سے تجاوز کرگئی، جبکہ ۶۰۰؍ سے ۷۰۰؍ معاملات روزانہ کی بنیاد پر درج کئے جارہے ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

سری لنکا  میں میڈیا رپورٹ نے سنیچر کو  صحت حکام کے حوالے سے بتایا کہ سری لنکا ڈینگو کی وبا کا سامنا کر رہا ہے، کیونکہ۲۰۲۶ء میں تصدیق شدہ انفیکشن کی تعداد۵۰؍ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور۲۹؍  اموات درج ہوئی ہیں۔نیشنل ڈینگو کنٹرول یونٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر کپیل کننگارا نے ڈیلی مرر کو بتایا کہ ملک میں روزانہ۶۰۰؍ سے۷۰۰؍ نئے معاملات سامنے آ رہے ہیں، جس کی وجہ موافق موسم، مچھروں کی وسیع افزائش اور روک تھام کی کوششوں میں عوامی بیداری کی کمی ہے۔ دریں اثناء صحت حکام نے جنوب مغربی مانسون کے دوران۶۰۰؍ اعلیٰ خطرے والے علاقوں میں ایک خصوصی ڈینگو کنٹرول مہم چلائی، جنہیں ہاٹ اسپاٹ کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا۔اس مہم کا مرکز کمیونٹی صفائی مہم  اور اسکولوں، مقامی حکام اور سرکاری اداروں پر مشتمل عوامی آگاہی پروگراموں کے ذریعے مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کرنا تھا۔ جبکہ ملک گیر مہم کے دوران ہزاروں مچھروں کی افزائش گاہوں کی نشاندہی کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: وینزویلا میں زلزلے کے بعد لوگ اپنوں کو تلاش کرنے کیلئے خود سے ملبہ ہٹا رہے ہیں

بعد ازاں کننگارا نے کہا کہ حکام توقع کرتے ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں سخت روک تھام کے اقدامات انفیکشن کو کم کریں گے، لیکن انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ گھروں کے ارد گرد جمع پانی کو نکالتے رہیں اور صحت معائینہ کاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے حالیہ برسوں میں کئی بڑی ڈینگو وباؤں کا سامنا کیا ہے، جن میں ۲۰۱۷ء کی بدترین وبا بھی شامل ہے، جب ایک لاکھ ۸۶؍ ہزار سے زیادہ معاملات اور۴۴۰؍ اموات درج کی گئی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK