Inquilab Logo

سری لنکا میں پیٹرول ختم،عوام سے قطار نہ لگانے کی اپیل

Updated: May 19, 2022, 12:32 PM IST | Agency | Colombia

حکومت نے واضح کیا کہ پیٹرول سے بھرا جہاز ساحل پر کھڑا ہے مگر خریدنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، ڈیزل خاطر خواہ مل گیا ہے

 A man is dragging his car after running out of petrol in Sri Lanka.Picture:AP/PTI
سری لنکا میں پیٹرول ختم ہوجانےکے بعد ایک شخص اپنے آٹو کو گھسیٹتے ہوئے لے جارہاہے۔تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

بحران زدہ سری لنکا کی حکومت نے بدھ کو اپنے شہریوں  کے سامنے واضح کیا کہ حالانکہ اس کے ساحل پر ایندھن سے بھرا جہاز۲؍ مہینوں سے کھڑا ہوا ہے مگر کولمبو  کے پاس اتنا زر مبادلہ نہیں   ہے کہ اس کی قیمت چکاسکے اس لئے  عوام  پیٹرول کیلئے پیٹرول اسٹیشنوں پر قطاریں نہ لگائیں۔ حکومت نے بہرحال اطمینان  کااظہار کیا ہے کہ اسے ڈیزل خاطر خواہ مقدار میں مل گیا ہے۔   وزیر توانائی کنچن وجے شیکھر نے   بدھ کو پارلیمنٹ میں بتایا کہ۲۸؍ مارچ سے پیٹرول  سے بھرا ہوا جہاز سری لنکا کے ساحل پر لنگر انداز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے پاس اس کی قیمت ادا کرنے کیلئے ڈالر نہیں ہیں۔ ‘‘ وجے شیکھر کے مطابق پچھلی مرتبہ جنوری میں جوپیٹرول خریدا  گیا تھا اسی کے ۵۳؍ ملین ڈالر اب تک ادا نہیں  کئے جاسکے ہیں۔  انہوں  نے بتایا کہ جس شپنگ کمپنی کے ذریعہ پیٹرول سری لنکن ساحل پر پہنچا ہے،اس نے جنوری میں خریدے گئے پیٹرول اور موجودہ پیٹرول کی قیمت لئے بغیر مال  دینے سے انکار کردیاہے۔  وزیر نے بتایا کہ  مرکزی بینک کی ضمانت پر شپنگ کمپنی پیٹرول کو ریلیز کرنے کیلئے تیار ہے مگر ’’ اس سلسلے میں اب تک پیسوں کا انتظام نہیں ہوسکاہے۔‘‘

petrol Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK