Inquilab Logo

سری نگر: تاریخی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز نہیں ہوسکی

Updated: April 05, 2024, 11:16 PM IST | Agency | Srinagar

نماز جمعہ سے پہلے صبح حکام نے مسجد کاد ورہ کیا اور گیٹ بند کرنے کی ہدایت دی،میر واعظ عمر فاروق بھی نظر بند۔

The Jama Masjid of Srinagar is closed. Photo: PTI
سری نگر کی جامع مسجدبند ہے۔ تصویر : پی ٹی آئی

جموں و کشمیر میں احتجاج کے خوف سے انتظامیہ نے مقامی لیڈر میر واعظ عمر فاروق کو ان کی رہائش گاہ پر ہی نظر بند کر دیا  اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو نماز جمعہ سے پہلے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کے گیٹ پر بھی تالا لگا دیا۔ واضح رہےکہ فلسطینی عوام کے ساتھ  عالمی یکجہتی مہم کی علامت کے طورپررمضان المبارک کا آخری جمعہ عالمی یوم قدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مدارس کو راحت ، فیصلے پر روک

انجمن اوقاف جامع مسجد، نوہٹہ میں مسجد کے انتظامی ادارے نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس حکام نے جمعہ کی صبح دورہ کیا اور انہیں گیٹ بند کرنے کی ہدایت دی اور ا س اقدام کیلئے جمعۃ الوداع کی نماز کی اجازت نہیں  ہونے کا حوالہ دیا۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ میرواعظ مولوی عمر فاروق کو نگین حضرت بل میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔ 
 بتا دیں کہ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ء کو آرٹیکل ۳۷۰؍ کی منسوخی کے بعد گزشتہ پانچ سال سےسری نگر کی مسجد میں جمعۃ الوداع کی نماز کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکام نے سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی ہے کہ وہ وادی کشمیر میں کہیں بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کی اجازت نہ دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK