Inquilab Logo

سری نگر : نا معلوم حملہ آوروں کی اسکول میں فائرنگ،۲؍اساتذہ کی موت

Updated: October 08, 2021, 8:11 AM IST | srinagar

مہلوکین کی شناخت خاتون ستیندر کور(اسکول پرنسپل) اوردیپک چند (ٹیچر )کے بطور ہوئی ،سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اورمحبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس

Security forces act after a school shooting
سیکوریٹی دستے کے اہلکاراسکول میںفائرنگ کے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے

:سری نگر کے عید گاہ علاقے میں جمعرات کو نامعلوم بندوق برداروں نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کے احاطے میں ۲؍ اساتذہ پر گولیاں برسا کر انہیں ابدی نیند سلا دیا۔ ان میں سے ایک اسکول کی پرنسپل تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے عید گاہ علاقے میں جمعرات کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے بائز ہائر سکنڈری اسکول عید گاہ کے احاطے میں دو اساتذہ پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔
  انہوں نے بتایا کہ دونوں کو نازک حالت میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت ستیندر کور ساکن آلوچی باغ  اور دیپک چند ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔ ستیندر کور مذکورہ اسکول کی پرنسپل تھیں جبکہ دیپک چند ایک ٹیچر کے بطور تعینات تھا۔یہ واقعہ معروف کیمسٹ مکھن لال بندرو کی نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے ایک روز بعد پیش آیا  ۔بتادیں کہ حملہ آوروں نے مکھن لال بندرو کو منگل کی شام  اپنی دکان  واقع اقبال پارک سری نگر کے باہر گولیاں بر سا کرمار دیاتھا۔ اسی شام سری نگر کے لال بازار میں بہار کے پانی پوری بیچنے والے ایک شہری اور حاجن کے ایک سومو اسٹینڈ صدر کو بھی قتل کر دیا گیا تھا۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ سری نگر سے ایک بار پھر  انتہائی افسوس ناک خبر آرہی ہے۔ ایک بار پھر ٹارگیٹ کلنگ ہوئی  ہے اور اس وقت عید گاہ علاقے میں قائم ایک سرکاری اسکول کے دو اساتذہ نشانہ بنائے گئے ہیں۔‘‘ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’اس انسانیت سوز واقعے کی مذمت کو الفاظ کے سانچے میں نہیں ڈالا جاسکتا ہے، میں متوفین کے لئے دست بہ دعا ہوں۔‘‘
 پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا ’’کشمیر کی بگڑتی ہوئی صو رتحال انتہائی پریشان کن ہے جہاں اب ایک اقلیتی فرقہ تازہ ٹارگیٹ ہے۔حکومت ہند کا نیا کشمیر بنانے کا  دعویٰ غلط ثابت ہوا ہے۔‘‘

srinagar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK