• Mon, 06 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلمرگ میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ

Updated: October 05, 2025, 6:03 PM IST | Srinagar

وادی کشمیر کے مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ کے پہاڑوں نے تازہ برف باری کے بعد ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ برف پوش مناظر نے نہ صرف وادی کے سیاحتی مقامات کو دوبالا کیا بلکہ سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچا ہے۔

ِSnowfall In Kashmir.Photo:INN
کشمیر میں برفباری۔ تصویر:آئی این این

وادی کشمیر کے مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ کے پہاڑوں نے تازہ برف باری کے بعد ایک بار پھر سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ برف پوش مناظر نے نہ صرف وادی کے سیاحتی مقامات کو دوبالا کیا بلکہ سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب کھینچا ہے۔ سیاحتی صنعت، جو گزشتہ موسم گرما میں شدید نقصان سے دوچار ہوئی تھی، اب نئی امیدوں اور امکانات کے ساتھ سانس لے رہی ہے۔ 
 حیدرآباد سے آئے ایک سیاح  نے کہا: `ہم نے سنا تھا کہ کشمیر جنت ہے لیکن گلمرگ کی یہ برفانی وادیاں دیکھ کر یقین ہوگیا کہ یہ دنیا کا سب سے خوبصورت مقام ہے۔ ہمارے بچے پہلی بار برف دیکھ رہے ہیں اور وہ بے حد خوش ہیں۔   مقامی ہوٹل مالکان اور ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ  برف باری نے ان کے لئے نئی توانائی پیدا کی ہے۔ مشتاق احمد نامی ایک ٹور آپریٹر نے کہا: `موسم گرما میں حالات کچھ ایسے رہے کہ بڑی تعداد میں بکنگ منسوخ ہوگئیںلیکن اب جو منظر نامہ بن رہا ہے، وہ ہمیں حوصلہ دے رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ سرما میں سیاحوں کی آمد ریکارڈ سطح پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کے سونے کے ذخائر پہلی بار۱۰۰؍ ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے

وادی کے سیاحتی مقامات میں ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسیز نے حالیہ دنوں میں بکنگ کی رفتار میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ مقامی ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ ہمارے لئے سب سے مشکل وقت رہا۔ لیکن اب سیاح وادی کشمیر کا پھر سے رخ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا: `ہمارا کاروبار سیاحت سے جڑا ہے۔ جب سیاح آتے ہیں تو نہ صرف ہوٹل بلکہ ریستوران، ڈرائیور اور چھوٹے دکاندار سب کو فائدہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سیاحت کا رجحان بدل رہا ہے اور لوگ زیادہ تر  برف پوش خطوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کشمیر کی برف پوش وادیاں اس رجحان کے مطابق بڑی کشش رکھتی ہیں۔  گلمرگ میں برف باری کے ساتھ ہی مقامی نوجوانوں نے بھی روزگار کے مواقع تلاش کرنا شروع کئے ہیں۔ گھوڑا چلانے والے، فوٹوگرافر اور برفانی کھیلوں کے انسٹرکٹرز سبھی پرجوش ہیں۔ ایک مقامی نوجوان، شبیر احمد، نے کہا: `گرمیوں میں ہمیں نقصان ہوا، مگر اب برف نے ہمیں نئی امید دی ہے۔ جب سیاح آتے ہیں تو ہمارا چولہا جلتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK