شہراورمضافات میں واقع مدارس میں شعبہ ٔ حفظ اور عالمیت کرنے والے طلباءنےشاندار کامیابی درج کرائی۔
EPAPER
Updated: May 11, 2026, 2:50 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
شہراورمضافات میں واقع مدارس میں شعبہ ٔ حفظ اور عالمیت کرنے والے طلباءنےشاندار کامیابی درج کرائی۔
ایس ایس سی امتحان میں مدارس کے طلبہ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ شہراور مضافات میں مدارس میں شعبہ ٔ حفظ اور عالمیت کررہےطلباء نے اپنی کامیابی درج کرائی۔
دارالعلوم محمدیہ (مینارہ مسجد) کے ۳؍ طلباء فیضا رضا، محمدشہنشاہ اور محمد انصار شامل ہیں ۔ محمدشہنشاہ حفظ کررہے ہیں جبکہ دیگر دو طلباء عالمیت میں زیرتعلیم ہیں۔ اسی طرح دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ میں ایک طالب علم حافظ محمدحمزہ سائیکل والا نے کامیابی حاصل کی۔
صفاء اسکول اینڈ جونیئرکالج کے زیر انتظام حفظ کرنے والے ۴؍ طلباء حافظ عرفات مبشر عرفان شاہ، حافظ خان محمد ابراہیم عظیم، حافظ انصاری محمد مشرف اور حافظ گھوجاریہ آدم عادل نے نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ حافظ عرفات مبشر نے ۹۶؍فیصد مارکس حاصل کئے، بقیہ تین حفاظ طلباء نے ۸۸؍فیصد نمبرات حاصل کئے۔ ان چاروں حفاظ طلباء میں حافظ انصاری محمد مشرف نے ایک دن میں پورا قرآن کریم سنایا تھا۔ یہ تفصیل شعبۂ حفظ کے نگراں مولانا محمدشہنواز قاسمی نےبتائی۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی میں ایس ایس سی امتحانات کا مجموعی نتیجہ ۸۴ء۹۱؍ فیصد رہا
مضافات میں نالاسوپارہ کے معروف دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ اشرف العلوم میں ۱۱؍طلباء حفاظ اور عالمیت کررہے طلباء محمد عبدالحفیظ بسن، تنویر عبدالعزیز، حذیفہ عبدالقیوم خان، انس نفیس حواری، محمد سعد شہاب الدین ہاشمی، حبیب الرحمٰن شمشاد شاہ، ضوریز اعجاز انصاری، حذیفہ امتیاز احمد، محمد رحیم الدین، شمس کریم اللہ انصاری اور فرحان خیر البشر شیخ شامل ہیں ۔
ادارہ کے سربراہ اوروسئی ویرار مہانگر پالیکا کے سابق ڈپٹی میئر صغیر احمد ڈانگے کے مطابق ’’ مدرسے میں طلباء کودینی علوم کے سا تھ اس انداز میں عصری علوم سے آراستہ کیاجارہا ہے کہ ان کی صلاحتیں مزید نکھر سکیں۔ مذکورہ طلباء کی امسال ایس ایس سی کے ساتھ ۸؍ طلباء کی ایچ ایس سی میں کامیابی اس کی دلیل ہے۔ اس کامیابی میں جہاں اساتذہ کی شب و روز محنت کارفرما ہے وہیں طلباء کی محنت اورلگن کا خاص دخل ہے۔ ‘‘