Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی میں ایس ایس سی امتحانات کا مجموعی نتیجہ ۸۴ء۹۱؍ فیصد رہا

Updated: May 10, 2026, 10:58 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

شہری علاقے میں ۱۱ء۹۳؍ فیصد اور دیہی علاقے میں ۵۶ء۹۰؍ فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی، لڑکیاں آگے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایس ایس سی امتحانات میں بھیونڈی کے طلبہ کی کارکردگی بھی شاندار رہی۔ بھیونڈی کامجموعی نتیجہ ۸۴ء۹۱؍ فیصد رہا۔ اس میں میونسپل حدود(شہری علاقے) کا نتیجہ ۱۱ء۹۳؍ فیصدجبکہ دیہی علاقے کا نتیجہ ۵۶ء۹۰؍ فیصد درج کیا گیا۔

شہری علاقے کے ۱۷؍ اور دیہی علاقوں کے ۱۴؍  اسکولوں نے سو فیصد نتیجہ حاصل کیا۔ ان میں سراج العلوم اردو اسکول، ہدایہ اردو ہائی اسکول، مریم گرلز ہائی اسکول، انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول، اقصٰی گرلز ہائی اسکول ،اقصیٰ گرلز انگلش میڈیم اسکول، آشیرواد ہندی ہائی اسکول  وغیرہ  شامل ہیں۔  ساتھ ہی رابعہ گرلز ہائی اسکول ۹۸؍ فیصد، صمدیہ ہائی اسکول ۹۷؍ فیصد، رئیس  ہائی اسکول ۵۳ء۹۹؍ فیصد، رفیع الدین فقیہ ہائی اسکول ۹۴ء۹۴؍ فیصد، خواجہ غریب نواز ہائی اسکول ۸۹ء۹۱؍ فیصد نے بھی نمایاںکامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے: توہم پرستی کے خلاف بیداری کے فنڈ کی تقسیم میں حکومت پر من مانی کا الزام

اس سال بھیونڈی میں سب سے زیا دہ  ڈاکٹر اوم پرکاش اگروال انگلش ہائی اسکول کے طالب علم شبھم کیسروانی نے ۹۸؍ فیصد نمبر لے کر اول مقام حاصل کیا۔اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقے سے ۱۰؍ ہزار ۱۶۰؍ طلبہ نے امتحان کیلئے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے ۱۰؍ ہزار ۱۲۷؍ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے اور ۹؍ ہزار ۴۳۰؍ کامیاب ہوئے۔ شہری علاقےکےمجموعی نتائج (۱۱ء۹۳؍ فیصد) میں لڑکوں کی کامیابی ۳۰ء۹۰؍ فیصد جبکہ لڑکیوں کی ۸۳ء۹۵؍ فیصد رہی۔ اس طرح طالبات نے ۵ء۴۳؍ فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کامیاب ہونے والوں میں ایک ہزار ۷۶۱؍طلبہ نے امتیازی کامیابی حاصل کی، جبکہ ۲؍ ہزار ۸۶۷؍ طلبہ فرسٹ کلاس اور ۳؍ ہزار ۲۹۴؍ سیکنڈ کلاس میں کامیاب ہوئے۔

دیہی علاقوں سے ۵؍ ہزار ۵۱۴؍ طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا، تاہم ۵؍ہزار ۴۹۲؍ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے، جن میں سے ۴؍ ہزار ۹۷۴؍ کامیاب قرار دیئے گئے۔ ان میں ۲؍ ہزار ۵۶۰؍ لڑکے اور۲؍ ہزار ۴۱۴؍لڑکیاں ہیں۔ دیہی علاقوں کی مجموعی کامیابی (۵۶ء۹۰؍ فیصد) میں ۸۸ء۹۸؍ فیصد لڑکوں اور ۳۱ء۹۲؍ فیصد لڑکیوں کا حصہ رہا۔سو فیصد نتیجہ دینے والے مزید نمایاں اسکولوں میں آشیرواد ہندی ہائی اسکول، ڈاکٹر ڈی ایس پالیوال انگلش ہائی اسکول، شری بالاجی ودیامندر، اسکالر انگلش ہائی اسکول، کاکتیہ انگلش ہائی اسکول، میونسپل کارپوریشن تیلگو میڈیم اسکول، وکاس انگلش میڈیم اسکول، گلوبل انٹرنیشنل ہائی اسکول، بی این سی ایم سی ہندی ہائی اسکول نارپولی، سرسوتی انگلش ہائی اسکول، ویویکانند انگلش میڈیم اسکول پدمانگر  و دیگر اسکول شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK