Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمہ کا کورس کرنے والی ۱۳؍طالبات کی نمایاں کامیابی

Updated: May 14, 2025, 1:25 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

طلباء کی طرح طالبات نے بھی دینی علوم حاصل کرنے کے ساتھ ایس ایس سی میں نمایاں نمبرات سے کامیابی درج کرائی۔ مالونی گیٹ نمبر ۷؍ جامع مسجد کےپیچھے واقع جامعہ فقیہۃ البنات میں زیر تعلیم عالمہ کا کورس کرنے والی ۱۳؍ طالبات نے ایس ایس سی میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

Successful students of Jamia Faqeeh-e-Banat can be seen. Photo: INN
جامعہ فقیہۃ البنات کی کامیاب طالبات کودیکھاجاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

طلباء کی طرح طالبات نے بھی دینی علوم حاصل کرنے کے ساتھ ایس ایس سی میں نمایاں نمبرات سے کامیابی درج کرائی۔ مالونی گیٹ نمبر ۷؍ جامع مسجد کےپیچھے واقع جامعہ فقیہۃ البنات میں زیر تعلیم عالمہ کا کورس کرنے والی ۱۳؍ طالبات نے ایس ایس سی میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ معروف بزرگ حافظ ساجد علی میاں صابری ؒکے ذریعے قائم کردہ اس ادارے میںکئی برس سے طالبات علوم نبویہ حاصل کررہی ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب ادارے میںزیرتعلیم ۱۳؍طالبات نے ایس ایس سی امتحان دیا اورکامیابی درج کرائی۔ادارہ کے موجودہ سربراہ سید مخدوم صابری نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ ’’حکومت ِ مہاراشٹر کی جانب سے دی جانے والی امداد سے یکم تا ۸؍ویں جماعت تک باضابطہ عصری تعلیم کابھی نظم کیا گیا ہے۔۹؍ویں اور دسویں کی تیاری کے لئے ماہر اور باصلاحیت اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو اُن کی تربیت کرتے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ’’ پہلی دفعہ ۱۳؍ طالبات کی کامیابی سے ادارے کے ذمہ داران اور اساتذہ کونہ صر ف خوشی ہوئی بلکہ کافی حوصلہ ملا ہے۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوا کہ اوربہتررہنمائی سے آئندہ مزید طالبات کی کامیابی کویقینی بنایا جاسکتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK