ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کےانتقال پر ریاست کے لیڈروں نے بھی اپنے گہرے غم کا اظہار کیا ہے ۔مہاراشٹرکےگورنر جشنو دیو ورما ،ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کو اس وقت قریب سے جانتے تھے جب پاٹل تریپورہ کے گورنر تھے۔
EPAPER
Updated: August 05, 2026, 1:25 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کےانتقال پر ریاست کے لیڈروں نے بھی اپنے گہرے غم کا اظہار کیا ہے ۔مہاراشٹرکےگورنر جشنو دیو ورما ،ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کو اس وقت قریب سے جانتے تھے جب پاٹل تریپورہ کے گورنر تھے۔
ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کےانتقال پر ریاست کے لیڈروں نے بھی اپنے گہرے غم کا اظہار کیا ہے ۔مہاراشٹرکےگورنر جشنو دیو ورما ،ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کو اس وقت قریب سے جانتے تھے جب پاٹل تریپورہ کے گورنر تھے۔ تریپورہ اور بہار میں گورنر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے ان کے شائستہ طرز عمل اور شائستہ طبیعت نے گورنر کے عہدے کا وقار بڑھایا۔ انہوںنے مہاراشٹر سمیت ملک کے کئی حصوں میں اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیم کے معیاری تعلیمی ادارے قائم کئے۔ گورنر جشنو دیو ورما نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ان کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر پاٹل نے اپنی پوری زندگی تعلیمی میدان میں وقف کر دی۔ ایک چھوٹے سے اسکول سے شروع ہونے والا ان کا سفر حیران کن ہے۔ ان کا کام تقریباً ۲۰۰؍ اداروں، مختلف اقسام کی ۸؍یونیورسٹیوں اور ہزاروں طلبہ تک پھیلا۔
یہ بھی پڑھئے: رکمنی بائی سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر کی سنگین غفلت
نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل نے جو تعلیمی تحریک شروع کی ہے ،اس سے لاکھوں طلبہ نے استفادہ کیا۔
نائب وزیر اعلیٰ سونیترا اجیت پوار نے کہاکہ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل نے ساری زندگی تعلیم کو سماجی تبدیلی کیلئےایک مؤثر ذریعہ سمجھتے ہوئے کام کیا۔ ملک بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارے، یونیورسٹیاں، میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرکے لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو ایک نئی سمت دی۔