Inquilab Logo Happiest Places to Work

رکمنی بائی سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر کی سنگین غفلت

Updated: August 05, 2026, 1:00 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Kalyan

کتے کے کاٹنے پر بچے کو لگائے گئے انجکشن کی سوئی کمر ہی میں رہ گئی۔

The child`s mother Kajal Pandey showing the X-ray. (Inquilab)
بچے کی ماں کاجل پانڈے ایکسرے دکھاتے ہوئے۔ (انقلاب)

کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کا رکمنی بائی اسپتال ایک بار پھر طبی غفلت کے الزام کی زد میں آ گیا ہے۔ آوارہ کتے کے کاٹنے کے بعد علاج کیلئے لائے گئے ڈھائی سالہ بچے کو ریبیز سے بچاؤ کا انجکشن لگایا گیا مگر بعد میں ایکس رے رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انجکشن کی سوئی بچے کی کمر میں ہی رہ گئی تھی۔ اس کے بعد ایک نجی اسپتال میں آپریشن کرکے سوئی نکالی گئی۔ اس واقعہ نے سرکاری اسپتالوں میں علاج کے معیار اور مریضوں کی حفاظت پر کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: حاجی ملنگ کے مزار پر بھگوا عناصر کا دعویٰ خارج

تفصیلات کے مطابق کلیان مشرق میں رہائش پذیر سوریہ بھان پانڈے اور ان کی اہلیہ کاجل پانڈے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے کاوش پانڈے کو آوارہ کتے کے کاٹنے کے بعد رکمنی بائی اسپتال لے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے بچے کو ریبیز سے بچاؤ کا انجکشن دیا لیکن مبینہ طور پر انجکشن کی سوئی اس کی کمر میں ہی پھنس کر رہ گئی۔بچے کی والدہ کاجل پانڈے نے بتایا کہ انجکشن لگنے کے بعد سوئی باہر نظر نہیں آئی۔ جب انہوں نے اسپتال کے عملے سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ممکن ہے سوئی کہیں گر گئی ہو اور بچے کو گھر لے جانے کا مشورہ دیا گیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد بچے کی تکلیف بڑھنے لگی۔ والدین پہلے اسے سائن اسپتال لے گئے جہاں سے انہیں مزید علاج کیلئے دوسری جگہ بھیجا گیا۔بعد ازاں ایک نجی اسپتال میں ایکس رے کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ سوئی بچے کی کمر کے اندر موجود ہے۔ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کر کے سوئی نکال دی۔ والدین نے واقعہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار ڈاکٹروں اور متعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی دوسرے معصوم بچے کو ایسی اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK