Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث شیئر بازار گراوٹ کیساتھ بند

Updated: May 08, 2026, 6:07 PM IST | Mumbai

امریکہ اور ایران کے درمیان نئے سرے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منفی اشاروں کے باعث ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کوہندوستانی شیئر بازار گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوا۔

Share Market Down.Photo:INN
شیئر بازار میں گراوٹ ۔ تصویر:آئی این این

امریکہ اور ایران کے درمیان نئے سرے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منفی اشاروں کے باعث ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کوہندوستانی شیئر بازار گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوا۔ یہ مسلسل دوسرا کاروباری سیشن ہے جب اہم بینچ مارک نفٹی۵۰؍ اور سینسیکس میں کمی دیکھی گئی۔
اس دوران ۳۰؍ شیئروں پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس۳۳ء۵۱۶؍پوائنٹس یعنی ۶۶ء۰؍فیصد کی گراوٹ کے ساتھ۱۹ء۷۷۳۲۸؍پر بند ہوا جبکہ این ایس ای نفٹی ۵۰ء۵۰۱۵۰؍  پوائنٹس(۰ءء۶۲؍فیصد)  گر کر۱۵ء۲۴۱۷۶؍ پر پہنچ گیا۔دن کے دوران سینسیکس۹۴ء۷۷۶۳۱؍ پر کھلا اور ایک وقت میں دن کی کم ترین سطح۴۳ء۷۷۱۴۶؍ تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نفٹی۶۵ء۲۴۲۳۳؍ پر کھلا اور انٹرا ڈے لو ۶۵ء۲۴۱۲۶؍ تک گر گیا۔وسیع بازاروں میں بھی ملا جلا کاروبار دیکھنے کو ملا۔ نفٹی مڈ کیپ ۱۰۰؍ انڈیکس میں  ۱۵ء۰؍ فیصد کی کمی آئی، جبکہ نفٹی اسمال کیپ ۱۰۰؍ انڈیکس میں ۲۲ء۰؍فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:آدرش گورو اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھنے کیلئے تیار


مختلف سیکٹروں کی بات کریں تو نفٹی آئی ٹی میں سب سے زیادہ ۲۱ء۱؍ فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ نفٹی ایف ایم سی جی، نفٹی میڈیا، نفٹی ہیلتھ کیئر اور نفٹی کنزیومر ڈوریبلز بھی بڑھت کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی پی ایس یو بینک میں۰۶ء۳؍ فیصد، نفٹی فنانشل سروسیز میں ۵۲ء۱؍ فیصد، نفٹی میٹل میں۸۷ء۰؍ فیصد، نفٹی پرائیویٹ بینک میں۸۲ء۰؍ فیصد، نفٹی آئل اینڈ گیس میں ۹۴ء۰؍ فیصد اور نفٹی آٹو میں ۲۹ء۰؍ فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے:لکھنؤ سپر جائنٹس نے آر سی بی کو ۹؍رن سے ہرادیا


نفٹی ۵۰؍ پیک میں ٹائٹن، اپولو ہاسپٹل، ایشین پینٹس، ٹاٹا کنزیومر، اڈانی پورٹس، انفوسس اور ایچ سی ایل ٹیک کے شیئروں میں تقریباً ۸ء۴؍ فیصد سے ۳ء۱؍ فیصد تک کی تیزی دیکھی گئی، اور یہ ٹاپ گینرز کی فہرست میں شامل رہے، جبکہ سب سے زیادہ ایس بی آئی کے شیئرس میں۷ء۶؍ فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ اس کے علاوہ کول انڈیا، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فائنانس، ایکسس بینک، او این جی سی اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئر بھی گراوٹ کے ساتھ ٹریڈ کرتے نظر آئے۔جمعہ کے کاروباری سیشن میں بی ایس ای میں درج کمپنیوں کا کل مارکیٹ کیپ پچھلے سیشن کے۴۷۵؍ لاکھ کروڑ روپے سے گھٹ کر ۴۷۳؍ لاکھ کروڑ روپے رہ گیا۔ یعنی ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کے تقریباً۲؍ لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK