Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا سے مقابلہ کیلئے انڈر۔۱۸؍ ہاکی ٹیموں کا اعلان

Updated: May 08, 2026, 6:13 PM IST | Bhopal

۴؍میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے ہندوستان نے مرد اور خواتین ٹیم کا اعلان کیا،سیریز بھوپال میں کھیلی جائےگی۔

Former Indian player Sardar Singh teaches selected players about hockey. Photo: INN
ہندوستان کےسابق کھیلاڑی سردار سنگھ منتخب کھلاڈیوں کو ہاکی کے بارے میں بتاتے ہوےٗ۔ تصویر: آئی این این
ہاکی انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ۱۵؍سے ۲۰؍ مئی تک بھوپال کے ادھو داس مہتا (بھائی جی) سائی سینٹر میں کھیلی جانے والی ہائی انٹنسٹی سیریز کیلئے ۲۴؍رکنی  ہندوستانی  انڈر۔۱۸؍ مرد اور خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔۴؍ میچوں پر مشتمل یہ سیریز جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں ۲۹؍مئی سے ۶؍ جون تک منعقد ہونے والے مرد اور خواتین انڈر۔۱۸؍ایشیا کپ ۲۰۲۶ءکیلئے حتمی تیاریوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ نیشنل کوچنگ کیمپ کے دوران ۴۲؍ کھلاڑیوں کی کڑی جانچ اور میچ فٹنس کے بعد حتمی ۲۴؍کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مرد ٹیم میں فارورڈ کیتن کشواہا کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیم کی تربیت سابق اسٹار کھلاڑی سردار سنگھ اور رجنیش مشرا کر رہے ہیں۔
 
 
خواتین ٹیم کی کمان سویٹی کجور کے ہاتھوں میں ہوگی۔ خواتین ٹیم سابق کپتان رانی رامپال کی نگرانی میں تربیت حاصل کر رہی ہے۔سردار سنگھ نے کہا’’آسٹریلیا کے خلاف یہ میچ محض مشق نہیں بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور دباؤ میں کھیلنے کی صلاحیت کا امتحان ہیں۔ کیتن ایک قدرتی لیڈر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ گروپ آسٹریلوی ٹیم کی رفتار اور کھیل کے انداز کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔‘‘
سابق کپتان رانی کا کہنا تھا’’ہم نے ان ۲۴؍ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جنہوں نے کیمپ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ سویٹی کے پاس ٹیم کی قیادت کا تجربہ اور وژن موجود ہے۔ ایشیا کپ سے قبل یہ سیریز لڑکیوں کیلئے ایک بہترین ڈریس ریہرسل ثابت ہوگی۔
 
 
ٹیم اس طرح ہے
مرد ٹیم:گول کیپرز: ساون کمار، آیوش رجک، وشال بڑا۔ڈیفنڈرز: انش بہوتا، آشیش تانی پورتی، ارمان سورینگ، دیپک پرکاش ٹوپو، کرن گوتم، کرن دھنک۔مڈ فیلڈرز: پریم چند سوئے، راہل یادو، وریندر سنگھ، رومیت پال، ارجن دیپ سنگھ، گرسمرن پریت سنگھ، ارشدیپ سنگھ، اوی مانک پوری۔فارورڈز: آکاش دیپ، کیتن کشواہا (کپتان)، شاہ رخ علی، غازی خان، پہلاد راج بھر، سدھارتھ بین، جیسن کنڈولنا۔
 
خواتین ٹیم:گول کیپرز: مہک پرہار، ہیری، کھیلی کماری۔ڈیفنڈرز: سوگن سانگا، نیلم ٹوپنو، روبینہ بکسلا، کرن ایکا، دیویا یادو، سولوچنی۔مڈ فیلڈرز: شروتی کماری، دیا، ہرشتا، رشمین کور، لامینگنبی اکوئجم، نینسی سروہا، ٹونگبرم لنچینبی دیوی، سنیہا داوڑے۔فارورڈز: نوشین ناز، سویٹی کجور (کپتان)، پرینکا منج، سندیپا کماری، نمی گیتا شری، پرنسس پریا ایکا، پشپا مانجھی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK