• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیئر بازار کریش، ۱۹ء۵؍ لاکھ کروڑ ڈوب گئے

Updated: November 24, 2026, 1:03 PM IST | Agency | Mumbai

چار ہفتوں کی تیزی کے بعد اچانک گراوٹ، بینکنگ شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔

Profit-taking, selling in US technology shares, and weakness in Asian markets led to the decline. Image: INN
منافع وصولی، امریکی ٹیکنالوجی شیئرس میں فروخت اور ایشیائی بازاروں کی کمزوری گراوٹ کا سبب بنی۔ تصویر: آئی این این
شیئر بازار میں ۴؍ دنوں  کی شانداری تیزی کے بعد پیر کواچانک زبردست گراوٹ آئی جس کی وجہ سے کچھ ہی دیگر میں سرمایہ کاروں  کے ۱۹ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے  ڈوب گئے ۔ سینسیکس ایک ہزار۴۸۴؍ پوائنٹس یعنی۷۷ء۱؍ فیصد گر کر ۸۲؍ ہزار ۹۹ء۴۳۵ ؍پر بند ہوا  جبکہ دن  میںکاروبار کے دوران اس میں  ایک ہزار ۵۲۳؍ پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی۔بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو(بازاری قیمت) ۱۹ء۵؍ لاکھ کروڑ روپے گھٹ کر ۹۸ء۵۰۸؍ لاکھ کروڑ روپے رہ گئی۔ 
 
 
ماہرین کے مطابق چار ہفتوں کی تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع وصولی، امریکی ٹیکنالوجی شیئرس میں فروخت اور ایشیائی بازاروں کی کمزوری نے بازار پر دباؤ بڑھادیا تھا۔ بینکنگ اور دھاتوں کے شعبوں میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی۔ ٹاٹا اسٹیل کے حصص۱۶ء۸؍  فیصد، ایکسس بینک کے ۹۵ء۳؍ فیصد، آئی سی آئی سی آئی بینک کے  ۳۹ء۳؍ فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے ۲۲ء۳؍ فیصد گر گئے۔ اس کے برعکس آئی ٹی، کنزیومر ڈیوریبلز، رئیلٹی اور اسپتالوں کے شعبوں میں معمولی تیزی رہی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK