• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سبھاش گھئی نےسوداگر کیلئےعامر اور کرشمہ کو مسترد کرکےمنیشا اوروویک کو لیا تھا

Updated: November 24, 2026, 12:42 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم سوداگر میں واسو اور رادھا کا کردار دو ایسے ستارے کرنے والے تھے، جن کی جوڑی آگے چل کر کسی اور فلم میں سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی؟

Subhash Ghai. Photo: INN
شبھاش گھئی۔ تصویر: آئی این این

کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم سوداگر میں واسو اور رادھا کا کردار دو ایسے ستارے کرنے والے تھے، جن کی جوڑی آگے چل کر کسی اور فلم میں سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی؟ جی ہاں، عامر خان اور کرشمہ کپور۔ لیکن سبھاش گھئی نے دونوں کو موقع کیوں نہیں دیا؟ اس کی کہانی بے حد دلچسپ ہے۔ ۱۹۹۱ء میں فلم سوداگر میں راج کمار اور دلیپ کمار کی دشمنی کے بیچ واسو اور رادھا کی پریم کہانی دکھائی گئی۔ یہ کردار نبھائے تھے وویک مشران اور منیشا کوئرالا نے۔حالانکہ اس سے قبل عامر خان اور کرشمہ کپور کا نام ان کرداروں کیلئے سامنے آیا تھا لیکن ہدایت کار نےانہیں منع کردیا کیوں کہ سبھاش گھئی کو ایک ایسے چہرے کی تلاش تھی جو بغیر بناوٹی پن کے رادھا بن سکے۔

یہ بھی پڑھئے: علاحدگی کے بعد سلیم جاوید نے ’’باغبان‘‘ میں اشتراک کیا، مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا

اور تبھی ان کے گھر پہنچی ایک دن منیشا کوئرالا۔ سادے کپڑے، بغیر میک اپ کا چہرہ۔ منیشا کو دیکھتے ہی سبھاش گھئی کو لگا یہی ہے وہ رادھا جس کی انھیں تلاش تھی۔ یہاں تک کہ ان کے گھر آئے مہمان نے پوچھا کہ یہ لڑکی کون ہے؟ تو سبھاش کے منہ سے نکلا، یہ ہے سوداگر کی ہیروئن۔اب سنیے واسو کی کہانی۔ وویک مشران سبھاش گھئی کے آفس پہنچے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ڈانس، ایکٹنگ اور گھڑ سواری آتی ہے؟ تو وویک نے بڑا معصوم سا جواب دیا، میں کچھ نہیں جانتا، بس اتنا جانتا ہوں کہ آپ کسی کو بھی اسٹار بنا دیتے ہیں۔ وویک کی اس معصومیت کو دیکھ کر سبھاش گھئی مسکرا دیے۔اس طرح عامر خان اور کرشمہ کپور کی جگہ وویک مشران اور منیشا کوئرالا فلم میں آ گئے۔ اور کمال دیکھیے کہ سوداگر نے ان دونوں چہروں کو راتوں رات پہچان دلا دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK