• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگاؤں: اینگلو اردو ہائی اسکول کے ۱۹۸۲ء بیچ کے طلبہ ۴۴؍سا ل بعد پھر ملے

Updated: November 24, 2026, 1:25 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

اسکول ھٰذا کے آڈیٹوریم میں شاندار تقریب کا انعقاد، اسکولی دنوں کی یادوں اور باتوں کو یاد کیا۔ تعلیمی، سماجی اور دینی کاموں میں مصروف رہنے کا پیغام دیا گیا۔

Following the conclusion of the event, the participants had a group photo taken on the premises of the Anglo Urdu High School. Photo: INN
تقریب کےاختتام کے بعداینگلو اردو ہائی اسکول کے احاطے میں شرکاءنے گروپ فوٹو کھنچوائی۔ تصویر: آئی این این

یہاں مولانا عبدالرزق اینگلو اُردو ہائی اسکول میں ۲۲؍نومبر کو ایک منفرد تقریب ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ۱۹۸۲ء کے ایس ایس سی بیچ کے طلبہ شریک ہوئے اور تقریباً ۴۴؍سال بعد اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر اسکولی دنوں کی باتیں کیں اور حسین یادوں کو تازہ کیا۔ اسکول ھذٰا کے  خوبصورت آڈیٹوریم میںمنعقدہ اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ پروگرام کی غرض و غایت پیش کرتے ہوئے محمد عاصم جلگانوی نے کہا کہ ’’یہ ملاقات محض ملاقات نہ بنے بلکہ اس کے ذریعہ نیا عزم اور نیا حوصلہ پیدا کیا جائے نیز نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور کوششیں کی جائیں۔ ‘‘

قبل ازیں گلاب بابا باغبان، شکیلہ حمید، مشرف غفور اور انور غلام نبی نے شرکاء کا گلدستہ دے کر استقبال کیا۔ مختار قدرت نے مجاہد جلگانوی کا تحریر کردہ ترانۂ اینگلو اپنی مترنم آواز میں پیش کرکے سماں باندھ دیا۔  نور محمد چاچا جونیئر کالج جلگاؤں کے سابق ہردلعزیز معلم محمد ناصر عبدالنبی (پونے) نے۱۹۸۲ء کےایس ایس سی بیچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’سبکدوشی کے بعد ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے کی بجائے خود کو تعلیمی سماجی اور دینی کاموں میں مصروف رکھنا بہت ضروری ہے، حالات جو بھی ہوں عمر کے کسی بھی پڑاؤ پر ہر فرد کو اپنے حصہ کا دیا روشن کرنا ہی ہوگا۔ قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا ہوگا، سمجھنا ہوگا اور اس کی آیتوں پر غور و فکر کرنا ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کوئناڈیم کا سمندر میں بہہ جانےوالا پانی ممبئی منتقل کرنے کی تجویز

جمیل اظہر نے اپنے زمانۂ طالب علمی کی یاد دلچسپ انداز میں بیان کی۔قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر رئیسہ خمار آرزو کے افسانوی مجموعہ نقوش حیات کی رونمائی عمل میں آئی۔ انہوں نے اپنے اصلاحی اشعار سے سامعین کے دل جیت لئے۔ صحافی مشتاق کریمی نے کہا کہ ہمیں اپنی آخری سانسوں تک جدوجہد کرتے ہوئے اپنی استطاعت کے مطابق مثبت کام کرنے چاہئیں۔ انیس شاہین نے بچوں کے تلفظ کی درستگی اور اساتذہ کی محنت کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ سابق صدر مدرس ضمیر اشرف اور شبیر رشید نے عبدالرؤف سر، شکیل عثمان اور نثار سر (پونے) کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔  شکیلہ حمید، اور ساجدہ پروین نے پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ کی ضرورت پر زور دیا۔

عاصم جلگانوی نے رشتوں کو جوڑنے کیلئے  ایک میرج بیرو کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایڈوکیٹ سید عارف اور ظہیر قاضی (اورنگ آباد) نے بھی اظہار خیال فرمایا۔ اپنے کلیدی خطبہ میں انجمن تعلیم المسلمین کے چیئرمین اعجاز ملک نے ادارہ کی مختصر تاریخ بیان کی۔ پروفیسر ایس ایم ظفر نے اپنی اولاد کی خوشی نصیبی کیلئے  دعا کرنے کی تلقین کی۔ عبدالرشید سر نے اولڈ بوائز اسوسی ایشن کے قیام کا مشورہ دیتے ہوئے تعلیم کے ساتھ تربیت کو بھی ضروری قرار دیا۔ پرنسپل نعیم بشیر نے ایک دوسرے سے ملاقات اور مسائل پر گفتگو کو اہم قرار دیا۔  اس موقع پر بطور مہمان خصوصی گلاب بابا باغبان، سید فاروق، سلیم شیخ( سابق ایم ایس ای بی آفیسر ممبرا) ، مصطفیٰ کپاڈیہ (اندور) سید عارف محمود وغیرہ موجود تھے۔ گلاب شاہ کی رسم شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔ بعد از طعام دوستوں میں تحائف کی تقسیم کی گئی۔ اس یادگار جلسے میں ممبئی، اورنگ آباد، ناسک، اندور، برہان پور کے علاوہ ضلع بھر کے دوستوں نے شرکت فرمائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK