Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیئر بازار:ٹرمپ کے ٹیرف کے خطرے کی وجہ سے فارما سیکٹرمیں گراوٹ

Updated: August 05, 2025, 5:26 PM IST | Mumbai

شیئر بازار نے ۳۰۸؍پوائنٹس کا غوطہ کھایا۔ ٹرمپ نے اضافی محصولات عائدکرنے کی دھمکی دی تھی۔

Bombay Stock Exchange.Photo:INN
بامبے اسٹاک ایکسچینج۔ تصویر:آئی این این

عالمی بازاروں میں مضبوطی کے باوجود، منگل کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ سرخ رنگ میں بند ہوا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہندوستان پر اضافی محصولات عائد کرنے کی دھمکی کے باعث فارما اور آٹو اسٹاکس میں فروخت ہوئی  جس کی وجہ سے بازار سرخ رنگ میں بند ہو گیا۔
 ۳۰؍حصص والا بی ایس ای سینسیکس اپنے پچھلے بند سے۲۹ء۷۲؍ پوائنٹس یا۰۹ء۰؍ فیصد کم ہوکر۴۳ء۸۰۹۴۶؍ پوائنٹسپر کھلا۔ ٹریڈنگ کے دوران یہ۸۰۵۵۴؍ پوائنٹس کی گراوٹ اور۸۱۰۱۰؍ پوائنٹس کی اونچائی پر چلا گیا۔ آخر کار یہ۴۷ء۳۰۸؍ پوائنٹس  کمی کے ساتھ۲۵ء۷۰۷۱۰؍ پر بند ہوا۔
اس طرح این ایس ای  نفٹی۵۰؍اپنے پچھلے بند سے صرف۵۰ء۲؍ پوائنٹس کم ہوکر۲۵ء۲۴۷۲۰؍ پر کھلاتاہم فارما اور آئل اینڈ گیس اسٹاکس میں فروخت نے انڈیکس پر دباؤ ڈالا۔ آخر کار یہ۲۰ء۷۳؍ پوائنٹس گر کر۵۵ء۲۴۶۴۹؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔
سینسیکس کمپنیوں میں اڈانی پورٹس، ریلائنس انڈسٹریز، انفوسس، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایٹرنل، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ اور ایچ ڈی ایف سی بینک سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ دوسری طرف، ٹائٹن، ماروتی، ٹرینٹ لمیٹڈ، بھارتی ایئرٹیل، بجاج فائنانس، ٹیک مہندرا، ایس بی آئی بڑے منافع والے تھے۔ وسیع بازاروں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
شعبہ جاتی محاذ پر ملی جلی کارکردگی دیکھی گئی۔ نفٹی آٹو انڈیکس ۳۷؍ فیصد، میٹل انڈیکس۰۹ء۰؍ فیصد اور کنزیومر ڈیور ایبل انڈیکس۱۲ء۰؍ فیصد بڑھ کر بند ہوا۔ دوسری طرف نفٹی آئل اینڈ گیس سب سے زیادہ گرا ہے۔۹۶ء۰؍فیصد گر گیا۔  
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو ہندوستان پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ روس سے تیل کی خریداری کی وجہ سے  ہندوستان سے آنے والی اشیا پر ٹیرف میں بھاری اضافہ کیا جائے گاجبکہ  ہندوستان  نے کہا کہ وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔ مارکیٹ کے سرمایہ کار۴؍ سے۶؍ اگست تک ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی میٹنگ پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK