Inquilab Logo

امریکی ریاست کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں طوفان ،۳؍ افراد کی موت

Updated: March 13, 2023, 1:49 PM IST | Washington

کیلیفورنیا میں۱۰؍ ہزار افرا د کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا جبکہ فلوریڈ ا ریاست میں ۱۰؍ اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا

A child rides a bicycle on a flooded road in California. (AP/PTI)
کیلیفورنیا کی ایک سیلاب زدہ سڑک پر بچہ سائیکل چلا رہا ہے۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

 امریکی ریاست کیلیفورنیا  او ر فلوریڈ امیں سمندری طوفان کے نتیجے میں ۳؍ افرا د لقمہ اجل بن گئے۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کے ایک اور طوفان کے نتیجے میں۲؍افراد ہلاک ہو گئے۔ یادرہےکہ ماحولیاتی تبدیل کے درمیان دسمبر  سے اب تک کیلیفورنیا میں بلند مقامات  پر حالیہ بارش اور برفانی طوفانوں کی وجہ سے کم از کم۱۸؍ افراد اپنی جان گنوا چکےہیں۔
   قبل ازیں کیلیفورنیا  کے ایمرجنسی سروسیز آفس کی ڈائریکٹر نینسی وارڈ نے پریس بریفنگ میں بتایا  ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے۱۸؍ افراد ہلاک ہوئے  ہیں  جبکہ تقریباً ۱۰؍ ہزار  ریاستی باشندوں کو محفوظ مقامات  پر منتقل کیا گیا ہے۔
 گزشتہ روز  ایمرجنسی کا اعلان کرنے والے کیلیفورنیا  کے گورنر نیو سوم کی جانب  نے  ایسے ۳۴؍ علاقوں کی نشاندہی کی ہے جہاں ہنگامی بنیادوں پر امدا دکی جائے گی ۔ گزشہ دنوںکیلیفورنیا  کے گورنر گیون نیو سوم  نے برفانی طوفان کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے گزشتہ  ہفتے ایمرجنسی  کا اعلان کیا تھااور وفاقی حکومت سے مدد طلب کی تھی۔
  یاد رہے کہ ماہ  دسمبر سے اب تک غیر معمولی موسمی  حالات  سے دو چار کیلیفورنیا میں بلند مقامات  پر شدید بارش  اور برفانی  طوفان کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں بڑےپیمانے پر نقصان ہوا ہے۔  دریں اثناءامریکی ریاست فلوریڈا میں شدید طوفان کے نتیجے میں ایک۱۶؍ سالہ لڑکی ہلاک  ہو گئی۔حکام کاا س کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ اس طوفان کی وجہ سے ایک درخت اکھڑ کر گاڑی پر گر گیا جس کے نتیجے میں۱۶؍ سال لڑکی ہلاک جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہو گیا۔ ہوا کے نتیجے میں ریاست کی۱۰؍ اہم شاہرایوں کوبند کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK