Inquilab Logo

اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ مہم چلانے والوں کی جانب سے سروے کی شدید مخالفت

Updated: March 14, 2024, 12:04 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Dharavi

مہم چلانے والوں نے مکینوں کو سمجھایا کہ سرکاری سرویئر ہی کو تفصیل فراہم کروائیں، اڈانی گروپ کے سروے میں معلومات نہ دیں۔

Information is being given by Adani Hatao Dharavi Bachao campaigners. Photo: INN
‌ اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ مہم چلانے والوں کی جانب سے معلومات دی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

’اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ ‘مہم چلانے والوں کی جانب سےدھاراوی ری ڈیولپمنٹ کے تحت ڈیجیٹل سروے کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔ یادرہےکہ دھاراوی میں ۱۸؍مارچ سے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ کے تحت اڈانی اتھاریٹی کے ذریعے گھر گھر ڈیجیٹل سروے شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ کام ماٹنگا لیبر کیمپ کے پاس واقع کملا رمن نگر سے شروع کیا جائے گاجسے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سروے میں تمام مکینوں کی تفصیلات درج کی جائیں گی۔ ا س کےلئے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے مکینوں کونوٹس کے ذریعے مطلع بھی کیا گیا ہے۔ اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ کمیٹی اس کی شدید مخالفت کررہی ہے اور سرکاری سروے کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے‌۔ گزشتہ دنوں بھیم آرمی کے ذریعے اس کی مخالفت میں مورچہ بھی نکالا گیاتھا۔ منگل کو بھیم آرمی کے ذمہ دارسنجے بھالے راؤ نے کملارمن نگر میں مکینوں سے ملاقات کی اور ان کوسمجھایا کہ سروے میں کیا تفصیلات فراہم کرانی ہیں ؟مگرحکومت کی جانب سے کئے جانے والے سروے ہی میں ہم کو معلومات دینی ہے کیونکہ اڈانی کے ذریعے کرایا جانےوالا سروے ہمیں منظور نہیں ہے، اس میں بڑے پیمانے پر گڑبڑ کا اندیشہ ہے، اس لئے شہری بھی ہوشیار رہیں اورحکومت بھی سمجھ لے کہ گورنمنٹ کے ذریعے کرائے جانے والے سروے ہی میں مکین تفصیلات فراہم کرائیں گے، اس کےسوا ہمیں  کچھ بھی منظور نہیں ہے۔ 
سنجے بھالے راؤ نے کہاکہ ’’یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اس قدرمخالفت کے باوجود اڈانی کے ذریعے کیوں سروے کرایاجارہا ہے؟’اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ‘ مہم کے ذریعے شروع ہی سے یہ کہا گیا ہے ا ور اب بھی یہی مطالبہ ہےکہ نہ توکوئی دھاراوی واسی باہر جائے گا اورنہ ہی ایک بھی دھاراوی واسی کا مکان، دکان یا کاروبار کا نقصان برداشت کیا جائے گا۔ ہردھاراوی واسی کودھاراوی ہی میں بسایا جائےاور اس کے لئےروزگار مہیا کرایا جائے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK