Inquilab Logo Happiest Places to Work

حصول انصاف کی جدوجہد ، آج مالیگائوں میں مظاہرہ

Updated: August 02, 2025, 7:42 AM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon

بھکو چوک پر سماجی کارکنان اور انصاف پسند شہری جمع ہو کر بم دھماکہ فیصلے کے خلاف اپیل کا مطالبہ کریں گے، شہر میں سخت پولیس بندوبست

Police personnel are deployed outside the Jamiat Ulema office in Malegaon (Photo: Inqilaba)
مالیگائوں میں جمعیۃ علماء کے دفتر کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں( تصویر : انقلاب)

  جمعرات کو مالیگاؤں بلاسٹ کیس ۲۰۰۸ء کے ملزمین کو عدالت نے بَری کر دیا۔ اس کے بعد جمعہ کا دن صنعتی شہر میں بخیر گزرا۔ یاد رہے کہ بھگوا ملزمین کو بری کئے جانے کی خوشی میںشہر کے کیمپ روڈ پر واقع گاندھی مجسمے کے پاس بی جے پی ، آر ایس ایس ، وشو ہندوپریشد، بجرنگ دَل اور شیوسینا( شندے) کے کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ شادیانے بجائے ۔ آتش بازی کی اور گھنٹوں تک ناچتے گاتے  رہے ۔ ان عوامل کے سبب پولیس نے خفیہ محکمے کو پوری طرح مستعد کردیا تھا ۔ جمعہ کی مناسبت سے اضافی پولیس فورس کا اہتمام ایڈیشنل ایس پی سندھو کی سربراہی میں کیا گیا ۔
  مالیگاؤں کے بڑے بازار میں واقع جامع مسجد کے اطراف پولیس سیکوریٹی کے سخت انتظامات تھے ۔ شہر کی کئی اہم مسجدوں اور خصوصا ًقبرستانوں کے اطراف پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں ۔ علاقائی پولیس تھانوں میں بھی حفاظتی انتظامات سے متعلق ہدایتیں پولیس ہیڈ کوارٹر سے جاری کی گئیں ۔ مجموعی طور سے جمعے کا دن پُر امن رہا ۔ پولیس اور سرکاری انتظامیہ نے اطمینان کا سانس لیا ۔  
لوک سنگھرش سمیتی کا مظاہرہ 
 سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت دیگر ملزمین کو مالیگاؤں بلاسٹ  ۲۰۰۸ء کے مقدمے سے بَری کئےجانے سے مالیگاؤں کے باشندوں میں مایوسی   ہے ۔ حصولِ انصاف کی جدوجہد جاری رکھنے کے مقصد سے آج سنیچر کو سہ پہر ۳؍ تاشام ۶؍بجے تک مظاہرہ کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں سمیتی کے کنوینر لقمان انیس اور معتمد عمومی سلیم عرف ایکّا نے کہا کہ مظاہرہ  جمعہ کے دن طے تھا لیکن قانونی اجازت نامے کی دستیابی میں درکار وقت کو ملحوظ رکھتے ہوئے سمیتی نے سنیچر ۲؍ اگست کو مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انصاف کی جنگ لڑنے والی تنظیموں ، حقوقِ انسانی  کے کارکنان  اور انصاف پسند شہریوں سے اس مظاہرہ  میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔ 

malegaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK