راجستھان کے ناگور ضلع کے گاؤں والوں اور طلبہ کا کہنا ہے جب تک تبادلہ منسوخ نہیں احتجاج جاری رہے گا۔
EPAPER
Updated: August 22, 2026, 11:31 AM IST | Agency | Nagaur
راجستھان کے ناگور ضلع کے گاؤں والوں اور طلبہ کا کہنا ہے جب تک تبادلہ منسوخ نہیں احتجاج جاری رہے گا۔
راجستھان کے ناگور ضلع کے میڑتا سب ڈویژن کے جاروڑہ گاؤں میں پی ایم شری گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں پرنسپل محمد اختر ندیم کے تبادلے کا معاملہ گرم ہو گیاہے۔ ٹرانسفر آرڈر کو منسوخ نہ ہونے سے ناراض طلبہ اور دیہی باشندوں نے دوسرے دن بھی اسکول کے مین گیٹ کو بلاک کرکے اپنا شدید احتجاج جاری رکھا۔ مقامی لوگوں اور طلبہ کے سخت موقف کو دیکھتے ہوئے یہ احتجاج غیر معینہ مدت تک کے احتجاج میں تبدیل ہوتا نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اٹلی کے۱۲۳؍ سال پرانے ساحل کی پالیسی پر تنازع مگرسیاحوں کی تعداد میں اضافہ
اطلاعات کے مطابق ریاست کے۱۰؍ پی ایم شری اسکولوں کی فہرست میں شامل جاروڑا اسکول میں لگاتار تالہ بندی پورے علاقے میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ اس دوران میڑتا کے مقامی ایم ایل اے نے بھی تبادلے کے پورے معاملے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔احتجاج کی اطلاع ملنے پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ سنیل چودھری اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام کرن ملندا جائے وقوع پر پہنچے۔ ضلع انتظامیہ سے بات چیت کے بعد حکام نے گاؤں والوں کو یقین دلایا کہ پرنسپل محمد اختر ندیم کو اگلے تین ماہ تک یہاں سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، گاؤں والے اور طلبہ اس عارضی یقین دہانی سے مطمئن نہیں اور ٹرانسفر آرڈر کو مکمل طور پر منسوخ کرنے پر اصرار کرتے رہے، جس کے نتیجے میں بات چیت بے نتیجہ رہی۔ طلبہ نے کہا ہے کہ احتجاج جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھئے:’’شریعت کی پابندی اور اتباع سنت ہی محبت رسولؐ کی پہچان ہے ‘‘
’’پرنسپل محمد اختر ہمارے عبدالکلام ‘‘
پی ایم شری اسکول جاروڑا کے احتجاج کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پرنسپل محمد ندیم اختر بچوں کو پرائیویٹ اسکول سے بہتر تعلیم دیتے ہیں،وہ غریب بچوں کی پڑھائی کا خرچ اٹھاتے ہیں ،وہ ہمارے لئے عبدالکلام سے کم نہیں۔‘‘