سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی) کا امتحان ممبئی سمیت ریاست کے سبھی اضلاع میں جمعہ کوشروع ہوا جس میں طلبہ نے جوش وخروش سےشرکت کی۔
EPAPER
Updated: February 21, 2026, 1:24 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی) کا امتحان ممبئی سمیت ریاست کے سبھی اضلاع میں جمعہ کوشروع ہوا جس میں طلبہ نے جوش وخروش سےشرکت کی۔
سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی) کا امتحان ممبئی سمیت ریاست کے سبھی اضلاع میں جمعہ کوشروع ہوا جس میں طلبہ نے جوش وخروش سےشرکت کی۔ طلبہ اور اساتذہ کےمطابق اُردو کاپرچہ اچھا رہا۔
شہر ومضافات میں طلبہ نے وقت سے پہلے سینٹر پر پہنچنے کی کوشش کی۔ سینٹروں پر مختلف سماجی، سیاسی اور تعلیمی تنظیموں کی جانب سے طلبہ کاگرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔ کسی سینٹرپر گلاب سے توکسی مرکز پر طلبہ میں بطور تحفہ پین تقسیم کی گئی۔
بائیکلہ میونسپل اسکول کے معلم الیاس خان نے اس نمائندہ کوبتایاکہ ’’ دسویں کے امتحان سے متعلق طلبہ میں بڑا جوش وخروش دکھائی دیا۔ بیشتر طلبہ اپنے والدین کے ہمراہ وقت سےپہلے سینٹر پر پہنچ گئے تھے۔ ہمارے سینٹر پر شیوسینا (شندے گروپ) کے وفد نے طلبہ کاگرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ طلبہ کو پھول اور پین کاتحفہ دیا۔ ‘‘ جنوبی ممبئی کے ایک میونسپل اسکول کے معلم نے بتایاکہ ’’ہمارے اسکول میں سینٹر نہیں لگا ہے۔ ہمارے اسکول کے طلبہ کا سینٹر ایسے اسکولوں میں لگاہے جن اسکولوں کے ماحول سے طلبہ نابلد ہیں ۔ جس سے طلبہ میں خوف کاماحول تھا۔ انہیں ہم نے سمجھایا ہے کہ وہ اپنی تیاری سے جائیں اور خود اعتمادی کےساتھ پیپر دیں ۔ امتحان دینےکےبعد بھی ان طلبہ نے آکر ملاقات کی اور بتایاکہ پیپر آسان تھا۔ ‘‘ مورلینڈروڈ، نیانگرکی ایک طالبہ نے بتایاکہ’’ جب تک میں نے پیپر نہیں دیکھا تھا، خوف محسوس ہورہاتھالیکن بعدمیں ایسامحسوس ہوا کہ بیشتر سوالات کے جواب سےمیں آگاہ ہوں۔ ‘‘