یہاں امسال بھی رکن اسمبلی جتیند راوہاڑ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن سے دورمقیم شہریوں اورروزہ داروں کی سہولت کیلئے ممبرا ریلوے اسٹیشن سے شیل پھاٹا تک مفت بس سروس شروع کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 21, 2026, 1:19 PM IST | Mumbra
یہاں امسال بھی رکن اسمبلی جتیند راوہاڑ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن سے دورمقیم شہریوں اورروزہ داروں کی سہولت کیلئے ممبرا ریلوے اسٹیشن سے شیل پھاٹا تک مفت بس سروس شروع کی گئی ہے۔
یہاں امسال بھی رکن اسمبلی جتیند راوہاڑ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن سے دورمقیم شہریوں اورروزہ داروں کی سہولت کیلئے ممبرا ریلوے اسٹیشن سے شیل پھاٹا تک مفت بس سروس شروع کی گئی ہے۔ پہلے روزہ کو این سی پی ( شردپوار) کے مقامی لیڈروں کی جانب سے دعاؤں کے ساتھ اس بس سروس کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر این سی پی ( شردپوار) کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر شمیم خان، کارپوریٹر شانو پٹھان، مرضیہ پٹھان، یاسین قریشی، دیپالی بھگت، منیشا بھگت، ثاقب داتےاور دیگر کارکنان بھی موجود تھے جبکہ بس کے آتے ہی مسافروں کی بھیڑامڈپڑی تھی۔ شمیم خان کے مطابق یہ بس سروس شام ۵؍ بجے سے رات ۱۰؍ بجے تک جاری رہے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ جتیندر اوہاڑکی ہدایت پر کئی برسوں سے اس بس سروس کو ممبرا اسٹیشن سے رمضان المبارک میں چلایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: میرا روڈ: ٹیپو سلطان کی جگہ اشفاق اللہ خان کا نام
اس سلسلے میں شمیم خان نے بتایا کہ ’’روزہ داروں کیلئے شروع کی جانےوالی یہ مفت بس سروس عید کے دوسرے یا تیسرے دن تک جاری رہے گی۔ اس بس کا فائدہ یہ ہے کہ جب لوگ شام کو کام سے ٹرین کے ذریعے ممبرا اسٹیشن پہنچتے ہیں تو انہیں اسٹیشن سے جانے کیلئےکوئی آٹو رکشا نہیں ملتا کیونکہ رکشا ڈرائیور بھی افطاری کرنے کیلئے جاتے ہیں یا بازار میں پھنس جاتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو گھر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے یہ بس چلائی جاتی ہے۔ شمیم خان کے بقول ’’ اس بس میں کھجور اور پانی کا بھی انتظام ہے تاکہ اگر بس ٹریفک میں پھنس جائے یا تاخیر ہوجائے اور افطار کا وقت ہوجائے تو مسافر بس کے اندر ہی افطار کر سکیں۔ ‘‘