• Sun, 08 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انکم ٹیکس کے نئے ضابطوں اور فارم پر تجاویز طلب

Updated: February 08, 2026, 7:31 PM IST | New Delhi

سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس ایکٹ ۲۰۲۵ء سے متعلق مجوزہ ضابطوں اور فارم عوامی طور پر جاری کر دیے ہیں اور اس پر متعلقہ فریقین سے رائے اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

Income Tac.Photo:INN
انکم ٹیکس۔ تصویر:آئی این این

 سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس ایکٹ ۲۰۲۵ء  سے متعلق مجوزہ ضابطوں اور فارم عوامی طور پر جاری کر دیے ہیں اور اس پر متعلقہ فریقین سے رائے اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔نئے انکم ٹیکس ایکٹ کو اگست ۲۰۲۵ء میں صدر کی منظوری حاصل ہوئی تھی۔ یہ قانون یکم اپریل ۲۰۲۶ء سے نافذ ہوگا۔ 
وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق، انکم ٹیکس ضابطوں اور فارموں کی حتمی نوٹیفکیشن سے پہلے متعلقہ فریقین کی وسیع شرکت کو فروغ دینے کے لیے مجوزہ انکم ٹیکس ضابطوں اور فارم انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ متعلقہ ضابطے اور فارم وسیع مشاورت کے بعد تیار کیے گئے ہیں تاکہ وہ انکم ٹیکس ایکٹ  ۲۰۲۵ء کے التزامات کے مطابق ہوں۔ 

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’بھوت بنگلہ ‘‘طے شدہ تاریخ سے ایک ماہ پہلے ریلیز ہوگی

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام  متعلقہ فریقین کو اس کا مطالعہ کرنے اور اپنی تجاویز دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ حتمی نوٹیفکیشن سے پہلے ان تجاویز کو جمع کر کے جائزہ کے لیے پیش کیا جائے گا۔  سی بی ڈی ٹی نے جامع مشاورتی عمل کے تحت متعلقہ فریقین سے ان پٹ اور تجاویز طلب کی ہیں۔ تجاویز چار زمروں میں بھیجی جا سکتی ہیں جن میں زبان کو آسان بنانا، مقدمہ بازی میں کمی، تعمیل کے بوجھ میں کمی اور غیر ضروری و فرسودہ قواعد و فارموں کی نشاندہی شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:بارسلونا اور ریئل سوسائیداد کی فتوحات؛ شدید بارش سے لا لیگا کا شیڈول متاثر


  اس سہولت کے لیے ای-فائلنگ پورٹل پر ایک یوٹیلیٹی سروس بھی شروع کی گئی ہے جس تک درج ذیل لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ 
https://eportal.incometax.gov.in/iec/foservices/#/pre-login/ita-comprehensive-review
 مذکورہ لنک ۴؍ فروری۲۰۲۶ء سے ای فائلنگ پورٹل پر تمام متعلقہ فریقین کے لیے دستیاب ہے۔ متعلقہ فریقین اپنا نام اور موبائل نمبر درج کر کے اور او ٹی پی پر مبنی تصدیقی عمل کے ذریعے اپنی تجاویز جمع کرا سکتے ہیں۔  تمام تجاویز میں مجوزہ انکم ٹیکس ضابطوں کی متعلقہ دفعات یا مجوزہ فارم نمبر (مخصوص قاعدہ، ذیلی ضابطہ یا فارم نمبر سمیت) کا واضح طور پر ذکر ہونا چاہیے تاکہ متعلقہ سفارش مذکورہ چار زمروں کے تحت شامل کی جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK