• Fri, 02 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سورج مکھی کے بیج مدافعتی نظام مضبوط بناتے ہیں

Updated: January 02, 2026, 6:08 PM IST | Mumbai

سورج مکھی کے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامنز، معدنیات اور صحتمند چکنائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان میں خاص طور پر وٹامن ای کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے خلیات کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج کے فوائد درج ذیل ہیں :

The fiber in sunflower seeds helps keep blood sugar stable. Photo: INN
سورج مکھی کے بیجوں میں موجود فائبر بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ تصویر: آئی این این

دل کی صحت: سورج مکھی کے بیج مونو اور پولی انسچوریٹڈ چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ وٹامن ای سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ سے بھی دل کی حفاظت کرتا ہے۔ 
دماغی افعال: وٹامن ای دماغی خلیات کو تحفظ دیتا ہے اور یادداشت اور توجہ کو بڑھاتا ہے۔ 
جلد کی صحت: وٹامن ای فری ریڈیکلز سے لڑ کر جلد کو صحتمند اور جوان رکھتا ہے۔ 
آنتوں کی صحت: سورج مکھی کے بیجوں میں فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور قبض کو کم کرتی ہے۔ 
وزن میں کمی: پروٹین، فائبر اور صحتمند چکنائی کی موجودگی کی وجہ سے یہ بیج بھوک کم کرتے ہیں اور وزن کو کم کرنے میں معاون ہیں۔ 
ہڈیوں کی مضبوطی: میگنیشیم، کیلشیم اور کاپر ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند بناتے ہیں۔ 
مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے: سورج مکھی کے بیج وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کو سپورٹ کرتے ہیں۔ خاص طور پر وٹامن ای، سیلینیم اور زنک مدافعتی خلیات کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں اور جراثیم کے خلاف جسم کا دفاع بہتر کرتے ہیں۔ 
بینائی میں مفید: سورج مکھی کے بیج وٹامن ای اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو آنکھوں کو آکسیڈیٹیو تناؤ اور عمر سے متعلق میکولر انحطاط سے بچاتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK