• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یہ جمہوری ملک ہے، تمام شہریوں کیلئے یکساں انہدامی اصول وضع کرینگے: سپریم کورٹ

Updated: October 01, 2024, 8:08 PM IST | New Delhi

سپریم کورٹ نے انہدامی کارروائیوں کے تعلق سے اپنا فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔ کسی بھی فرد کا کسی بھی معاملے میں ملزم ہونا اس کی جائیداد کے انہدام کا جواز نہیں ہو سکتا۔ سپریم کورٹ جلد ہی انہدام کے تعلق سے رہنما اصول وضع کرے گا جن کا اطلاق بلا امتیاز پورے ملک پر ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ جلد ہی انہدامی کارروائیوں سے متعلق رہنما اصول وضع کرنے والی ہے جو پورے ملک اور تمام مذاہب کیلئے یکساں ہوں گے۔جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کے وی وشوناتھن کی بنچ نے کہا کہ محض اس وجہ سے کہ کوئی فرد کسی معاملے میں ملزم ہے حتیٰ کہ اس کا جرم ثابت ہو چکا ہو تب بھی یہ اس کی جائداد کے انہدام کی وجہ نہیں بن سکتا۔چونکہ یہ جمہوری ملک ہے لہٰذا ہم جو بھی اصول وضع کریں گے وہ بلا تفریق تمام شہریوں ، اور تمام اداروں کیلئے ہوگا، نہ کہ کسی مخصوص طبقہ کیلئے۔ کورٹ نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ اس کی ہدایات کا مقصد غیر قانونی قبضوں، یا فٹپاتھ گھیرنے کی حوصلہ افزائی بالکل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: افغان حکومت پر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے دباؤ میں اضافہ

سولیسیٹر جنرل تشار مہتا عدالت میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، اور گجرات کی نمائندگی کر رہے تھے۔عدالت سے کہا کہ وہ اس معاملے میں تحریری جواب داخل کریں گے۔عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔واضح رہے کہ ۱۷؍ ستمبر کو سپریم کورٹ نے تمام انہدامی کارروائیوں پر ۱۵؍ دنوں کی روک لگا دی تھی۔عدالت نے عبوری حکم نامے میں کہا تھا کہ بنا اس کی اجازت کے کسی بھی معاملے میں قرار ملزم کی جائداد کا انہدام نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے مزید وضاحت کی کہ اس کی یہ ہدایات عوامی سڑکوں ، فٹ پاتھ، ریلوے لائن، آبی ذخائر پر،کی گئی تعمیرات پر عائد نہیں ہوں گی۔۲؍ ستمبر کو عدالت نے کہا کہ وہ انہدامی معاملات کے تعلق سےرہنما ہدایات وضع کرنے والی ہے جس کا اطلاق قومی سطح پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK