Inquilab Logo

اسکولوں میں سرپلس ٹیچروں کو دیوالی کی محض ۳؍ دنوں کی چھٹی

Updated: November 04, 2021, 10:47 AM IST | saadat khan | Mumbai

مہاراشٹر میں اسکولی عملے کو دیوالی کی چھٹی ۲۹؍اکتوبر سے ۱۰؍نومبر تک دی گئی ہے لیکن سرپلس ٹیچروںکواس چھٹی سے محروم رکھاگیاہے ۔

The workload on surplus teachers is high (file photo)
سرپلس ٹیچروں پر کام کا بوجھ زیادہ ہے ( فائل فوٹو)

مہاراشٹر میں اسکولی عملے کو دیوالی کی چھٹی ۲۹؍اکتوبر سے ۱۰؍نومبر تک دی گئی ہے لیکن سرپلس ٹیچروںکواس چھٹی سے محروم رکھاگیاہے ۔ انہیں صرف ۳؍دنوںکی دیوالی کی چھٹی دی گئی ہے کیونکہ ۳۰؍نومبر تک انہیں الیکشن ڈیوٹی دی گئی ہے۔  سرپلس ٹیچر جو الیکشن ڈپارٹمنٹ کیلئے اپنی خدمات پیش کررہےہیں ،انہیں صرف جمعرات ،جمعہ اورسنیچر کو دیوالی کی چھٹی دی گئی ہے ۔ اس کےبعد ا نہیں بی ایل او کی ڈیوٹی جوائن کرنی ہے۔  واضح رہے کہ اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کے مطابق زائد ٹیچروں کو سرپلس ٹیچر کہا جاتا ہے۔ عام طور پر جونیئر ٹیچر ہی سرپلس ٹیچر کے زمرے میں آتے ہیں۔ 
 عام طور پر ایڈیڈ( حکومت کی منظور شدہ)  اسکولوں میں ۳۰؍  طلبہ پر ایک   ٹیچر کے تناسب  سے ٹیچروں کی تقرری ہوتی ہے۔ کسی اسکول میں اس تناسب سے زیادہ ٹیچر ہو ں تو انہیں سرپلس ٹیچر کہا جاتا ہے۔ ان سرپلس ٹیچروںکو الیکشن میں بی ایل او کی ڈیوٹی ملی ہے۔ سرپلس ٹیچروںکو ریگولر ٹیچروں کی طرح سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے جس سے سرپلس ٹیچروںمیں بے چینی پائی جارہی ہے۔
  ٹیچرس ڈیموکریٹک فورم کے نائب صدر راجیش پانڈیا کا کہنا ہے کہ ’’ سرپلس ٹیچروںکو گرمی کی بھی چھٹی نہیں دی گئی تھی اور دیوالی کی چھٹی سے بھی انہیں محروم رکھاگیاہے ۔ اس بار  صرف ۳؍دنوںکی چھٹی کےبعد انہیں ڈیوٹی پرحاضر ہونےکی ہدایت دی گئی ہے ۔‘‘
  واضح رہےکہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نےآئندہ سال ہونےوالے متعدد مقامی الیکشن کےپیش نظر الیکٹرول رول میںنئے ناموںکے اندراج اور دیگر کاموں کیلئے یکم نومبر تا ۳۰؍نومبر تک خصو صی مہم چلائی ہے ۔ اس لئے سرپلس ٹیچروںکو بھی اس مہم میں ڈیوٹی دی گئی ہے ۔ 

diwali Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK