Inquilab Logo

سشانت کو انصاف دلانےکےلئےبہارحکومت کسی بھی حد تک جائے گی: سشیل مودی

Updated: August 02, 2020, 8:45 AM IST | Agency | Patna

بہار کے ڈپٹی وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے  بالی  ووڈ  کے ابھرتے ہوئے سپراسٹار سشانت  سنگھ  راجپوت  کی موت کے معاملے میں  مہاراشٹر  کی ادھو  ٹھاکرے  حکومت پر  کانگریس اور بالی ووڈ مافیا کے دباؤ میں ہونے  کا الزام لگایا اور  کہا کہ  سشانت کو انصاف دلانے کے لئے بہار حکومت  کسی  بھی حد تک  جائے گی۔

Sushil Modi - Pic : INN
سشیل مودی ۔ تصویر : آئی این این

بہار کے ڈپٹی وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے  بالی  ووڈ  کے ابھرتے ہوئے سپراسٹار سشانت  سنگھ  راجپوت  کی موت کے معاملے میں  مہاراشٹر  کی ادھو  ٹھاکرے  حکومت پر  کانگریس اور بالی ووڈ مافیا کے دباؤ میں ہونے  کا الزام لگایا اور  کہا کہ  سشانت کو انصاف دلانے کے لئے بہار حکومت  کسی  بھی حد تک  جائے گی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے  سینئر لیڈر سشیل مودی نے  سنیچر کو  ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ادھوٹھاکر کانگریس  اور بالی  ووڈ  مافیا کے  دباؤ میں  ہیں اس لئے سشانت معاملے میں ذمہ دار سبھی عناصر کو بچانے کی  کوششوں میں ہیں۔  کانگریس بہار کی عوام کو کیا  منھ دکھائے گی۔ بہار حکومت نے نہ صرف جانچ کا حکم دیا  ہے بلکہ  سپریم کورٹ میں کوویٹ  داخل  کرکے اپیل کی  ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی کی عذرداری  پر  سماعت  کرتے وقت  بہار کی بات بھی سنی جائے۔‘
انہوں نے کہا کہ  بہار حکومت  سشانت کو  انصاف  دلانے کے لئے  کسی بھی  حد تک  جائے گی۔
ڈپٹی وزیراعلی  نے کہا کہ ابھرتے ہوئے  اداکار سشانت سنگھ  راجپوت کی مبینہ  طورسے خودکشی نے کروڑوں بہار کے  رہنے والوں  کو حیرت زدہ اور دکھی  کردیا ہے۔ اس لئے تقریبا سبھی  پارٹیاں چاہتی  ہیں کہ معاملے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی  بی  آئی) سے کرائی جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK