Inquilab Logo

چند گھنٹوں میں استعفیٰ دینے والی سویڈن کی اولین خاتون وزیراعظم دوبارہ منتخب

Updated: December 01, 2021, 7:40 AM IST | Stockholm

ہر چند کہ محض ۲؍ ووٹوں سے عہدہ گنوانے سے رہ گئیں لیکن دیگر اتحادیوں کی مدد سے تاریخ رقم کرنے میں کامیابی

Magdalena Anderson after the victory
کامیابی کے بعد میگڈالینا اینڈرسن

چند گھنٹےسویڈن کی وزیراعظم رہ کراستعفیٰ دینے والی میگڈالینا اینڈرسن دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ  میگڈالینا  سویڈن کی تاریخ میں  ملک کی اولین وزیر اعظم تھیں لیکن انہیں   چند گھنٹوں میں ہی استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ 
 اطلاع  کے مطابق سویڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈالینا   اینڈرسن کودوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔ پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی خاتون لیڈر کے حق میں ۱۰۱؍ اور مخالفت  میں ۱۷۳؍ ووٹ آئے جبکہ ۷۵؍  اراکین  نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔سویڈن  نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت  میں ۱۷۵؍ سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہئیں۔
 میگڈالینا اینڈرسن دوبارہ عہدہ سنبھالنے والی سویڈن   کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں۔ کچھ روز قبل  انہیں اس عہدے کیلئے منتخب کیا گیا تھا لیکن  اتحادی پارٹیوں میں سے ایک  کے حکومت سے الگ ہوجانے پر وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد انہیں  استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ لیکن ان کی پارٹی نے ایک بار پھر اتحادیوں کی حمایت حاصل کر لی۔ یاد رہے کہ سویڈن  میں خواتین کو ووٹ دینے کا حق کوئی ۱۰۰؍ سال پہلے ملا تھا مگر اس ملک میں اب تک کسی خاتون نے یہ عہدہ نہیں سنبھالا تھا۔ اس  لئے میگڈالینا کے استعفیٰ دینے کے بعد سماجی سطح پر ناراضگی پائی جا رہی تھی کہ یہ تاریخی موقع سیاست کی نظر ہو گیا۔ 

sweden Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK