Inquilab Logo Happiest Places to Work

سویگی کا خسارہ ۳۳؍ فیصد بڑھ کر۴۱۵۴؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا

Updated: May 08, 2026, 9:08 PM IST | Mumbai

آن لائن کھانا ڈلیور کرنے والی کمپنی سویگی لمیٹڈ نے جمعہ کو اپنی چوتھی سہ ماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء میں اس کا مجموعی خالص خسارہ بڑھ کر۴۱۵۴؍ کروڑ روپے ہو گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال میں کمپنی کا خسارہ ۳۱۱۷؍کروڑ روپے تھا۔

Swiggy.Photo:INN
سویگی۔ تصویر:آئی این این

آن لائن کھانا ڈلیور کرنے والی کمپنی سویگی  لمیٹڈ نے جمعہ کو اپنی چوتھی سہ ماہی کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء میں اس کا مجموعی خالص خسارہ بڑھ کر۴۱۵۴؍ کروڑ روپے ہو گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال میں کمپنی کا خسارہ ۳۱۱۷؍کروڑ روپے تھا۔ تاہم،۳۱؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ختم ہونے والی چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کا خسارہ کم ہو کر ۸۰۰؍ کروڑ روپے رہ گیا، جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں ۱۰۸۱؍ کروڑ روپے تھا۔
آن لائن فوڈ اور گروسری ڈلیوری پلیٹ فارم نے ایکسچینج فائلنگ میں بتایا کہ مالی سال۲۶۔۲۰۲۵ء کی چوتھی سہ ماہی میں آپریشنز سے اس کی آمدنی (ریونیو) ۴۵؍ فیصد بڑھ کر۶۳۸۳؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں۴۴۱۰؍ کروڑ روپے تھی۔ اسی طرح، کمپنی کی کل آمدنی۷۴ء۴۶؍فیصد بڑھ کر ۶۶۴۹؍کروڑ روپے رہی، جو ایک سال پہلے اسی مدت میں۴۵۱۳؍ کروڑ روپے تھی۔

یہ بھی پڑھئے:تفریح کی دنیا میں انفلوئنسرز کا کریئر طویل مدتی نہیں ہے: رابرٹ ڈاؤنی جونیئر


کمپنی کے اخراجات کی بات کریں تو اشتہارات اور سیلز پروموشن پر خرچ بڑھ کر۱۵۷۷؍ کروڑ روپے ہو گیا۔ یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے ۱۱۶۱؍ کروڑ روپے کے مقابلے میں ۳۶؍ فیصد زیادہ ہے۔ سویگی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سری ہرشا مجیٹی  نے کہا کہ کمپنی کی کوئیک کامرس سروس انسٹا مارٹ اب یونٹ اکنامکس کو بہتر بنانے اور آپریشنل صلاحیت مضبوط کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا


انہوں نے مزید ’’کوئیک کامرس کے اگلے مرحلے میں صرف صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہی نہیں بلکہ ان کی ضروریات کا پہلے سے اندازہ لگانا بھی اہم ہوگا۔ ہماری یونٹ اکنامکس ہر سہ ماہی میں بہتر ہو رہی ہے اور ہم مقررہ ٹائم لائن کے مطابق کنٹریبیوشن مارجن بریک ایون کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔” انسٹا مارٹ کی گراس آرڈر ویلیو یعنی جی او وی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر۸ء۶۸؍ فیصد بڑھ کر۷۸۸۱؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔وہیں، فوڈ ڈیلیوری کاروبار میں جی او وی ۹۰۰۵؍کروڑ روپے رہا اور کل آرڈرز کی تعداد ۳ء۱۸؍ ملین تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK