• Sun, 14 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل نے شام کو تقسیم کرنے اور ایران کے ساتھ جنگ کی کوشش کی: احمد الشرع

Updated: September 14, 2025, 5:02 PM IST | Damascus

اسرائیل نے شام کو تقسیم کرنے اور ایران کے ساتھ جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کی، یہ کہنا ہے شامی صدر احمد الشرع کا،انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ ایک حفاظتی معاہدے پر بات چیت میں مصروف ہے جس کا مقصد۱۹۷۴ء کے معاہدے کو بحال کرنا یا اسی طرح کا کوئی لائحہ عمل اپنانا ہے۔

Syrian President Ahmed al Sharaa. Photo: INN
شام کے صدر احمد الشرع۔ تصویر: آئی این این

شام کے صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ’’ اسرائیل کا شام کو تقسیم کرنے اور شام کو ایران کے ساتھ میدان جنگ میں گھسیٹنے کا منصوبہ تھا۔‘‘جمعہ کو شامی چینل الاخباریہ کے ساتھ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں، الشرع نے کہا کہ اسرائیل ’’بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے سے حیران تھا۔‘‘انہوں نے کہا کہ  ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ ایک حفاظتی معاہدے پر بات چیت میں مصروف ہے جس کا مقصد ۱۹۷۴ء کے معاہدے کو بحال کرنا یا اسی طرح کا کوئی لائحہ عمل اپنانا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ۱۹۶۷ءسے شام کی گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور۲۰۲۴ء کے اواخر میں بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے اپنی دراندازی میں اضافہ کر  دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK