• Mon, 08 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھرمیندر کی۹۰؍ ویں سالگرہ: اہل خانہ اور فلمی دنیا کا اداکار کو جذباتی خراجِ عقیدت

Updated: December 08, 2025, 4:52 PM IST | Mumbai

۲۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو اپنی ۹۰؍ ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کرجانے والے عظیم اداکار دھرمیندر کو آج ان کی اہلیہ ہیما مالنی، سائرہ بانو، بیٹیاں ایشا اور آہنا دیول، بیٹے سنی اور بوبی دیول، بھتیجے ابھے دیول اور کئی فلمی شخصیات نے جذباتی پیغامات شیئر کئے۔ سوشل میڈیا خراجِ محبت، عقیدت یادوں اور دعاؤں سے بھر گیا۔

 Dharmendra. Picture: INN
دھرمیندر۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے عظیم اداکار دھرمیندر ۲۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو اپنی ۹۰؍ ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری فلم انڈسٹری اور دنیا بھر کے مداحوں کو سوگوار کر دیا۔ ۸؍ دسمبر کو سالگرہ کے موقع پر ان کے اہلِ خانہ اور قریبی ساتھیوں نے انہیں جذباتی انداز میں یاد کیا۔

یہ بھی پڑھئے:گورو کھنہ بگ باس ۱۹؍ کے فاتح، فرحانہ رنر اپ

ہیما مالنی کا دل گرفتہ پیغام
اہلیہ ہیما مالنی نے سالگرہ پر سوشل میڈیا پر جذباتی نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ دھرمیندر کے جانے سے ان کا دل ٹوٹ چکا ہے اور وہ زندگی کے بکھرے ٹکڑوں کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ہمارے خوشگوار برس، ہماری بیٹیاں، اور بے شمار یادیں ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی۔ کاش وہ آج ہمارے ساتھ ہوتے… لیکن میں مانتی ہوں کہ وہ اب سکون میں ہیں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saira Banu Khan (@sairabanu)

سائرہ بانو کا خراجِ عقیدت
سائرہ بانو نے دھرمیندر کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل قرار دیا اور انسٹاگرام پر لکھا کہ کچھ لوگوں کو دل سے یاد کئے جاتے ہیں، دھرمیندر ایسے ہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھرمیندر اور دلیپ کمار دونوں انتہائی شائستہ اور عاجز مزاج تھے، اور ان کی خاموش گرمجوشی ہر ملنے والے کو چھو جاتی تھی۔ سائرہ بانو نے دھرمیندر اور دلیپ کمار کے گہرے رشتے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کا رشتہ دوستی سے بڑھ کر روحانی ہم آہنگی تھا۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saira Banu Khan (@sairabanu)

سنی دیول کی جذباتی یادیں
بیٹے سنی دیول نے ایک پرانا ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ ہل اسٹیشن کے سفر کے دوران والد سے پوچھتے ہیں ’’پاپا، کیا آپ لطف اندوز ہو رہے ہیں؟‘‘ اور دھرمیندر مسکرا کر جواب دیتے ہیں:’’میں اپنے بیٹے کے ساتھ واقعی لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘‘ سنی نے لکھا:’’ پاپا آج آپ کا جنم دن ہے… آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہو۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sunny Deol (@iamsunnydeol)

بیٹی ایشا دیول کا خراجِ محبت
ان کی بیٹی ایشا دیول نے متعدد مواقع پر والد کے نام دل سوز پیغامات شیئر کئے۔انہوں نے لکھا ’’ہمارا بندھن ہمیشہ رہے گا، چاہے زمین ہو یا آسمان۔ میں آپ کی میراث کو فخر سے آگے بڑھاؤں گی۔‘‘ ایشا نے والد کے گرم جوش گلے، محبت بھری نصیحتوں اور بے مثال شفقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔
آہنا دیول نے بھی اپنے والد کو دعاؤں اور محبت بھرے الفاظ کے ساتھ یاد کیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ESHA DHARMENDRA DEOL (@imeshadeol)

ابھے دیول کی نایاب یاد
بھتیجے ابھے دیول نے ۱۹۸۶ء کی ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ایک بار ڈانٹ پڑنے کے بعد وہ رو رہے تھے، تو دھرمیندر نے انہیں گود میں بٹھا کر کہا:’’روشنی کی طرف دیکھو۔‘‘ ابھے نے لکھا کہ ’’میں منتظر ہوں کہ جب میرا وقت آئے گا، شاید پھر یہ الفاظ سن سکوں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Abhay Deol (@abhaydeol)

سبھاش گھئی کا خراج،سادگی اور سچائی کی مثال‘‘
فلمساز سبھاش گھئی نے دھرمیندر کو شاندار فنکار اور نایاب انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر طرح کے کردار، سادہ، ایکشن، شاعرانہ، مزاحیہ اور رومانوی، انتہائی خلوص سے نبھائے۔ گھئی نے اپنی فلم ’’کرودھی‘‘ (۱۹۸۱ء) میں دھرمیندر کے چیلنجنگ کردار کو اپنی پسندیدہ پرفارمنس قرار دیا۔

جیکی شروف کا پیغام
جیکی شروف نے دھرمیندر کی مونوکروم تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ دھرمیندر جی کو ان کی سالگرہ پر یاد کر رہا ہوں۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔‘‘

ایک شاندار فلمی سفر
دھرمیندر نے ۱۹۶۰ء میں ’’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘‘ سے ڈیبیو کیا اور چھ دہائیوں پر محیط کریئر میں ۳۰۰؍ سے زائد فلموں میں کام کیا۔ انہیں ۲۰۱۲ء میں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔وفات کے بعد وہ سری رام راگھون کی نئی فلم ’’اکیس‘‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK