• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شامی صدر احمد الشرع کی اہلیہ نے گریجویشن مکمل کرلیا، شوہر کے ہاتھوں  تمغہ اور سند حاصل کی

Updated: September 09, 2025, 10:46 AM IST | Agency | Damascus

شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی اہلیہ نے گریجویشن مکمل کرلیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق شامی خاتون اوّل لطیفہ الدروبی نے گریجویشن کر لیا، اس موقع پر شامی صدر احمد الشرع نے اہلیہ لطیفہ الدروبی کو شیلڈ اور سند دی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی اہلیہ نے گریجویشن مکمل کرلیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق شامی خاتون اوّل لطیفہ الدروبی نے گریجویشن کر لیا، اس موقع پر شامی صدر احمد الشرع نے اہلیہ لطیفہ الدروبی کو شیلڈ اور سند دی۔  رپورٹ کے مطابق لطیفہ الدروبی نے۲۰۲۵ء میں ’النصر والتحریر‘ بیچ میں جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے ڈگری حاصل کی تھی، جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز نے اپنے فارغ التحصیل طلبہ میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی جس میں صدر احمد الشرع مہمانِ خصوصی تھے۔  لطیفہ الدروبی کا تعلق شام کے شہر حمص سے ہے، شام میں اقتدار تبدیل ہونے کے بعد انھیں رواں برس فروری میں پہلی مرتبہ صدر احمد الشرع کے ساتھ ترکی اور سعودی عرب کے دورے کے دوران دیکھا گیا تھا۔  اپنی تقریر میں الدروبی نے کہا’’ آج میں ایک ایسی سرزمین پر کھڑی ہوں جس نے بڑی سختیاں برداشت کیں، امید کا پھول کھلایا، علم کی پرورش کی اور زندگی سے بھری ہزاروں کہانیوں کو گلے لگایا۔‘‘ زیر نظر تصویر میں وہ اپنی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK