غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے مسلم ممالک کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کاپیغام۔
EPAPER
Updated: September 09, 2025, 1:47 PM IST | Agency | Tehran
غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے مسلم ممالک کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کاپیغام۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا اسرائیلی جرائم کے خلاف عالمی ممالک سے رابطے منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہ عالمی ممالک، خاص طور پر مسلم ممالک کو غزہ میں اسرائیلی رژیم کے تباہ کن جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کے ساتھ تمام تجارتی اور سیاسی تعلقات منقطع کردینے چاہئیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بیانات اتوار کے روز تہران میں صدر مسعود پزشکیان اور ان کی کابینہ کے وزرا کے ساتھ ملاقات کے دوران دیے، ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ صیہونی فوج بغیر کسی شرم کے متعدد جرائم اور حیران کن تباہ کاریاں کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگرچہ یہ جرائم امریکہ جیسے طاقتور ملک کی حمایت سے کیے جا رہے ہیں، لیکن اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کا راستہ بند نہیں ہے۔‘‘
ایران کے سپریم لیڈرنے زور دیا کہ ’’احتجاج کرنے والے ممالک، بالخصوص مسلم ممالک کو اسرائیل کے ساتھ اپنے تجارتی اور حتیٰ کہ سیاسی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر کے اسے تنہا کر دینا چاہیے۔‘‘ آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو دنیا کا ’سب سے زیادہ تنہا اور نفرت شدہ رژیم قرار دیا اور کہا کہ ایران کی سفارت کاری کی ایک اہم سمت دیگر ممالک کو اس مجرمانہ فوج کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر زور دینا ہونا چاہیے۔
اپنے بیانات میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی حکومت قومی طاقت اور وقار کے اجزا کو مضبوط کرنے کی پابند ہے، ان اجزا میں سب سے اہم قوم کا جذبہ، حوصلہ، اتحاد اور امید ہیں، جنہیں الفاظ اور عمل دونوں سے پیدا اور تقویت دینی چاہیے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایرانی عوام کی معیشت اور زندگی کے حالات کو بہتر بنانے کو ترجیح دیں۔