سینڈرو ٹونالی نے اٹلی کو فاتح بنایا۔ اٹلی نے اگلے سال شمالی امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔
EPAPER
Updated: September 09, 2025, 3:43 PM IST | Budapest
سینڈرو ٹونالی نے اٹلی کو فاتح بنایا۔ اٹلی نے اگلے سال شمالی امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔
سینڈرو ٹونالی کے انجری ٹائم گول کی بدولت اٹلی نے پیر کو یورپی فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ۹؍ گول کے سنسنی خیز میچ میں اسرائیل کے خلاف۴۔۵؍ سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح اٹلی نے شمالی امریکہ میں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ جون میں ناروے کے ہاتھوں۰۔۳؍ گول سے شکست کے بعد اٹلی کی کوالیفائی مہم مشکلات کا شکار تھی۔ اس کی مشکل اس وقت مزید بڑھ گئی جب اسرائیل نے نیوٹرل مقام ہنگری پر کھیلے جانے والے میچ میں ۲؍ گول کی برتری حاصل کر لی۔ اٹلی نے موئس کین کے ۲؍ گول کی مدد سے برابری کر دی۔ اس کے بعد ۵۹؍ویں منٹ میں میٹیو پولیٹانو نےمیٹیو ریٹیگیو کے ذریعے اٹلی کو برتری دلائی اورگیاکومو راسپڈوری نے چوتھا گول کیا۔ لیکن اسرائیل نے دو منٹ میں دو گول کر کے اسکور۴۔۴؍ سے برابر کر دیا۔ ان کی طرف سے ڈور پیریٹز نے ۲؍ گول کئے۔ اس کے بعد ٹونالی نے کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ قبل گول کر کے اٹلی کو مکمل پوائنٹس دلائے۔
A vital three points earned ✅🔥#ISRITA #Azzurri #VivoAzzurro pic.twitter.com/9UXX6vJ7Qb
— Italy ⭐️⭐️⭐️⭐️ (@Azzurri_En) September 8, 2025
یورپی کوالیفائنگ کے دیگر میچوں میں کوسوو نے سویڈن کو۰۔۲، سوئزرلینڈ نے سلووینیا کو۰۔۳؍ سے، ڈنمارک نے یونان کو۰۔۳؍ سے، اسکاٹ لینڈ نے بیلاروس کو۰۔۲؍ سے اور کروشیا نے مونٹی نیگرو کو ۰۔۴؍گول سے شکست دی۔