• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شام کے صدر کی اپنے روسی ہم منصب سےپہلی ملاقات

Updated: October 16, 2025, 12:08 PM IST | Moscow

اہم امور پر تبادلۂ خیال ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت.

Syrian President Ahmed al-Sharaa and Russian President Vladimir Putin. Photo: AP/PTI
شام کے صدر احمد الشرع اور روسی صدر ولادیمیر پوتن۔ تصویر: اےپی/ پی ٹی آئی
شام کے صدر احمد الشرع نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔
واضح رہےکہ شام کے صدر احمد الشرع ان دنوں روس کے دورے پر ہیں۔ کریملن کے مطابق بد ھ کو روس کے دارالحکومت ماسکومیں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں لیڈروں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔ 
  اسی دوران الشرع نے شام کی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی لیکن وہ عرب سفیروں سے ملے اور نہ ہی شامی سفارت خانے کا دورہ کیا۔
قبل ازیں ایک شامی سرکاری ذریعے نے منگل کو انکشاف کیا تھا کہ الشرع روس سے با ضابطہ طور پر سابق صدر بشار الاسد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے تاکہ انہیں شامی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
  گزشتہ سال دسمبر میں حزبِ اختلاف کی قیادت نے سابق شامی صدر کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ پوتن نے اس وقت بشار الاسد کو انسانی بنیادوں پر پناہ دی تھی اور اس کے بعد سے وہ ماسکو میں کہیں نظر نہیں آئے۔
واضح رہے کہ دمشق کے تحقیقاتی جج توفیق العلي نے ستمبر۲۰۲۵ء کے آخر میں  بشارالاسد کے خلاف ان کی غیر حاضری میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا تاکہ کیس کو بین الاقوامی سطح پر انٹرپول کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK