ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ہندوستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا ماننا ہے کہ موجودہ چیمپئن ہندوستان اس بار تاریخ رقم کر سکتا ہے اور مسلسل دو مرتبہ خطاب جیتنے والی پہلی ٹیم بن سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2026, 4:21 PM IST | New Delhi
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ہندوستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا ماننا ہے کہ موجودہ چیمپئن ہندوستان اس بار تاریخ رقم کر سکتا ہے اور مسلسل دو مرتبہ خطاب جیتنے والی پہلی ٹیم بن سکتا ہے۔
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے ہندوستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا ماننا ہے کہ موجودہ چیمپئن ہندوستان اس بار تاریخ رقم کر سکتا ہے اور مسلسل دو مرتبہ خطاب جیتنے والی پہلی ٹیم بن سکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی موجودہ کارکردگی بے حد شاندار رہی ہے۔۲۰۲۴ء میں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا خطاب جیتنے کے بعد سے ٹیم انڈیا نے کوئی بھی دو طرفہ سیریز یا ٹورنامنٹ نہیں ہارا ہے۔ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ہندوستان کا جیت۔ہار کا ریکارڈ۳۲۔۵؍ ہے، جو کسی بھی حریف ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں نمبر وَن پر موجود ہندوستانی ٹیم کے پاس اس وقت دنیا کی بہترین اسکواڈ ہے۔ ٹیم میں نمبر وَن ٹی ۲۰؍بلے باز ابھیشیک شرما اور نمبر وَن ٹی ۲۰؍ گیند باز ورون چکرورتی شامل ہیں جو حریفوں پر حاوی نظر آ رہے ہیں۔
ٹیم کی مضبوطی پر بات چیت کرتے ہوئے شاستری نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ ڈیفینڈنگ چیمپئن واضح طور پر جیت کے مضبوط دعوے دار کے طور پر آغاز کریں گے۔ اگر آپ ہر ایک کھلاڑی کو دیکھیں، ان کی موجودہ فارم، میچ فٹنیس اور حالیہ دنوں میں کھیلا گیا کرکٹ، یہ سب انہیں صاف طور پر فیورٹ بناتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ ان کے ٹاپ آرڈر اور اس کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہیں تو صورتِ حال اور بھی مضبوط نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عادل حسین کوفلم ’’لکڑبگھا۲ ‘‘میں ملند سومن کی جگہ شامل کیا گیا
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی تیاری میں مین اِن بلیو کا سفر اب تک تقریباً بے داغ رہا ہے۔ ٹیم نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دسمبر میں ۲۰۲۴ء ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز میں ۱۔۳؍ سے شکست دی تھی۔ نئے سال میں بھی ہندوستان کا یہ فتح کا سلسلہ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی سیریز میں ہندوستان نے ۱۔۳؍ کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ شاستری کا یہ اعتماد ٹیم کی اسی مسلسل کارکردگی پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یوجی سی گائیڈ لائنس کیخلاف اترپردیش میں اعلیٰ ذاتوں کے احتجاج میں شدت
شاستری کا ماننا ہے کہ ہندوستانی سلیکٹرز نے ٹیم میں نوجوان جوش اور تجربے کا بہترین امتزاج تیار کیا ہے، جو ایک اور ورلڈ کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کئی کھلاڑیوں پر ماضی کا کوئی بوجھ نہیں ہے۔ وہ اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور یہ ان کے لیے اپنے فطری کھیل کو کھل کر دکھانے کا موقع ہے۔ دوسری جانب آپ کے پاس وہ کھلاڑی بھی ہیں جو ویسٹ انڈیز میں پچھلا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور اپنے ساتھ بے پناہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ٹیم میں جسپریت بمراہ ہیں اور ہاردک پانڈیا ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہاردک اس وقت زبردست فارم میں ہیں اور گیند اور بلے دونوں سے میچ جتانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ شیوم دوبے کی کارکردگی بھی خاصی شاندار رہی ہے اور وہ ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا آغاز۷؍ فروری کو ہوگا۔ ہندوستان گروپ اے میں شامل ہے جس میں ہندوستان کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈس، پاکستان اور یو ایس اے شامل ہیں۔