• Thu, 05 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ: پاکستان ہندوستان کے ساتھ نہیں کھیلے گا، شہباز شریف کا اعلان

Updated: February 05, 2026, 6:09 PM IST | Karachi

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کے خلاف نہیں کھیلے گا اور یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی اور سوچ سمجھ کر کیاگیا ہے۔

Pakistani Team.Photo:INN
پاکستان کرکٹ ٹیم۔ تصویر:آئی این این

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کے خلاف نہیں کھیلے گا اور یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی اور سوچ سمجھ کر کیاگیا ہے۔  مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  شریف نے کہا’’کھیلوں کو سیاسی اثر و رسوخ سے صاف  رہنا چاہیے۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ میچ کا بائیکاٹ کرنے کے معاملے میں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ 
مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے نکالے جانے کے بعد پاکستان نے بطور احتجاج ۱۵؍ فروری کو اپنے روایتی حریف ہندوستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
غورطلب ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی اپنے میچز ہندوستان سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ بی سی بی نے ۷؍ فروری کو ٹورنامنٹ کے آغاز میں لاجسٹک مشکلات کا حوالہ دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کی جگہ لے لی۔ آئی سی سی نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں تھی۔  ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ، جو ۷؍ فروری ۲۰۲۶ءسے شروع ہونے والا ہے، ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔ 
پاکستانی ٹیم حکومت کے فیصلے کی مکمل پاسداری کرے گی : سلمان علی آغا
آئی سی سی ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل  پریس کانفرنس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کو پاکستان کا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ان کی عدم موجودگی افسوس ناک ہے، جبکہ ہندوستان کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’گھوس خور پنڈت‘‘ تنازع: نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس موصول، فلم کی ریلیز روکنے کے لیےرِٹ پٹیشن

پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کی حمایت پر شکر گزار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھائیوں جیسے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم اس بڑے ایونٹ میں شریک نہیں۔ ہندوستان کے خلاف ممکنہ بائیکاٹ کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسے معاملات حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور ٹیم سرکاری فیصلے کی مکمل پاسداری کرے گی۔ ان کے مطابق ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ میچ ہوگا یا نہیں، تاہم جو بھی فیصلہ ہوگا اسی کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:سرفراز خان اسپتال داخل، رنجی کوارٹر فائنل نہیں کھیل پائیں گے

پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بطور کپتان یہ ان کا پہلا ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ ہے جس کے لیے وہ خاصے پُرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ٹیم عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے بعد سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا ہے اور گزشتہ چھ ماہ میں کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ پیش کی ہے۔سلمان علی آغا کے مطابق موجودہ اسکواڈ متوازن ہے اور امید ہے کہ ٹیم دیگر حریفوں کے خلاف سخت مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے سری لنکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ان کے لیے دوسرے گھر جیسا ہے اور یہاں کے لوگوں کا رویہ ہمیشہ خوشگوار رہا ہے، اسی لیے کولمبو آ کر انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK