• Sun, 15 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تاپسی پنّو نے کہا: کنگنا اور اُروشی سے میرا کوئی جھگڑا نہیں

Updated: February 15, 2026, 3:48 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنّو ان دنوں اپنی فلم ’’اسّی‘ ‘ کے تعلق سے خبروں میں ہیں۔ اس فلم میں وہ ایک وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ حال ہی میں تاپسی نے بتایا کہ اداکارہ کنگنا رناوت اور اروشی راوتیلا کے ساتھ ان کے تعلقات کیسے ہیں۔

Taapsee Pannu.Photo:INN
تاپسی پنو۔تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنّو انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ وہ نہ صرف ایک عمدہ اداکارہ ہیں بلکہ بے حد ٹیلنٹڈ بھی ہیں۔ تاپسی اپنی بات کھل کر کہنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ اکثر روایتی دھارے سے ہٹ کر فلمیں کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی فلموگرافی منفرد اور خاص بن گئی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں کئی بار ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے’’اداکاری کے شعبے میں آنے کی ترغیب مجھے میرے نانا نے دی تھی‘‘

تاپسی کی فلم  ’’اسّی‘‘ ۲۰؍ فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم  کے تعلق  سے خاصی بحث ہے  اور ہو بھی کیوں نہ،کیوں کہ  مُلک  اور  پنک  جیسی فلمیں بنانے والے ہدایتکار انوبھو سنہا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم ریپ جیسے سنگین مسئلے پر بات کرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:امریکہ ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز ایران کی جانب بھیج رہا ہے

’سستی کاپی‘ والے بیان پر کیا بولیں تاپسی؟ 
 تاپسی کو انڈسٹری میں کئی سال ہو چکے ہیں۔ اگرچہ وہ تنازعات سے دور رہتی ہیں، لیکن ان کے بیانات اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ ایکس (ٹویٹر) پر بھی سرگرم رہتی ہیں۔ ٹی وی ۹؍ کے اسٹوڈیو میں ان سے کنگنا رناوت اور اروشی راوتیلا کے ساتھ ہونے والے تنازعات کے بارے میں سوال کیا گیا، جس کا انہوں نے بے باک انداز میں جواب دیا۔ ’سستی کاپی‘ والے بیان اور کنگنا کے ساتھ تنازع پر تاپسی نے کہا: ’’میں نے کبھی بھی ان سے جھگڑا نہیں کیا۔‘‘  

 اپنی بات جاری رکھتے ہوئے تاپسی نے کہا کہ ’’مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ آپ انہیں کیا تحفہ دینا چاہیں گی؟ ریپڈ فائر راؤنڈ میں میں نے کہا تھا کہ میں خود کو بھی فلٹر دینا چاہوں گی۔ میں بھی کبھی کبھار بغیر سوچے سمجھے بول دیتی ہوں، جس کا خمیازہ ہم سب کو بھگتنا پڑتا ہے  اور وہ بھی یہ بات اچھی طرح جانتی ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ آپ جس انداز میں بات کرتے ہیں، وہ آپ کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ میں ہندوستان کی شہری ہوں اور مجھے بھی اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ میری تعلیم نے مجھے یہ نہیں سکھایا کہ بی گریڈ ہیروئن یا اس طرح کے الفاظ استعمال کروں۔ میں اپنے کردار کی خود ذمہ دار ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK