اداکار طہ شاہ کی فلم ’پارو: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف برائیڈ سلیوری‘ آسکر کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔ اسے ۲۰۲۶ ءکے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے کنٹیشن کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 13, 2026, 8:07 PM IST | Mumbai
اداکار طہ شاہ کی فلم ’پارو: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف برائیڈ سلیوری‘ آسکر کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔ اسے ۲۰۲۶ ءکے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے کنٹیشن کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے طہ شاہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی فلم ’’پارو: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف برائیڈ سلیوری‘‘ کو ۹۸؍ ویں اکیڈمی ایوارڈز (۲۰۲۶ء) کے لیے کنٹیشن کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک لمبی پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کی۔
طہ شاہ بدوشانے شوٹنگ کی کچھ ان دیکھی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ ان کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ’ ’میرا دل خوشی سے بھر گیا ہے کیونکہ میری فلم پارو: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف برائیڈ سلیوری کو ۹۸؍ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے کنٹینشن لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۵ء میں اسمارٹ فون کی عالمی ترسیل میں۲؍ فیصد اضافہ ہوا
آسکر کی دوڑ میں طہ شاہ کی فلم
اداکار نے وضاحت کی کہ یہ فلم دلہن کی غلامی کی سماجی برائی پر مبنی ہے۔ اس میں ان خواتین کی دردناک کہانی بھی پیش کی گئی ہے جنہیں اغوا کر کے بیچ دیا جاتا ہے اور بہت سے مردوں کے ساتھ غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’یہ مسئلہ ہندوستان، پاکستان اور ویتنام جیسے ممالک میں عام ہے۔فلم ’’پارو‘‘ کے بارے میں طہ شاہ نے مزید لکھاکہ ’’’دلہن کی غلامی اور اس کے استحصال پر مبنی یہ فلم دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو چھو رہی ہے۔ مختلف ممالک میں نمائش کے دوران سامعین کی آنسوؤں سے بھری آنکھیں اور محبت بھرے پیغامات اس سفر کو میرے دل کے بہت قریب کرتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:رئیل میڈرڈ میں بڑی تبدیلی: زابی الونسو رخصت، الوارو اربیلوا نے باگ ڈور سنبھال لی
طہ شاہ کا اظہار تشکر
طہ شاہ نے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کا اختتام کیا۔ انہوں نے لکھاکہ ’’میں اپنے ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کاسٹ اور پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دیانتداری سے ان خواتین کی کہانیوں کو سامنے لایا ہے۔ اس کہانی پر یقین کرنے اور اسے اتنی حساسیت کے ساتھ پیش کرنے کے لیے میں آپ سبھی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے شائقین اور مداحوں کا بھی شکریہ۔ آپ کی محبت، آپ کی مہربانی اور آپ کی امید ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔