اسپین کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب رئیل میڈرڈ نے اپنے ہیڈ کوچ زابی الونسو سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب میں ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں بارسلونا کے ہاتھوں شکست اور ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 13, 2026, 7:04 PM IST | Riyadh
اسپین کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب رئیل میڈرڈ نے اپنے ہیڈ کوچ زابی الونسو سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب میں ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں بارسلونا کے ہاتھوں شکست اور ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے۔
اسپین کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب رئیل میڈرڈ نے اپنے ہیڈ کوچ زابی الونسو سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب میں ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں بارسلونا کے ہاتھوں شکست اور ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے۔اگرچہ زابی الونسو نے مئی ۲۰۲۴ء میں تین سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے، لیکن ان کا دور محض سات ماہ میں ختم ہو گیا،اگرچہ الونسو نے سیزن کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور پہلے ۱۱؍ میں سے۱۰؍ میچز جیتے، لیکن حالیہ چند ماہ میں صورتحال بگڑ گئی، چیمپئن لیگ میں لیورپول اور مانچسٹر سٹی جبکہ کلب ورلڈ کپ میں پی ایس جی (پیرس سینٹ جرمین ) کے ہاتھوں شکستوں نے ان پر دباؤ بڑھایا۔
☝️ @AArbeloa17`s first training session as Real Madrid coach! pic.twitter.com/SzZCfRM0Dx
— Real Madrid C.F. 🇬🇧🇺🇸 (@realmadriden) January 13, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں، بشمول شریک کپتان فیڈریکو ویلوورڈے اور وینیشیئس جونیئر کے ساتھ ان کے تعلقات خوشگوار نہیں تھے۔ ایک وقت میں لیگ میں ۵؍پوائنٹس کی برتری رکھنے والی میڈرڈ ٹیم اب بارسلونا سے ۴؍ پوائنٹس پیچھے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔رئیل میڈرڈ ہسپانوی لیگ ( لا لیگا ) میں دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے، جس نے کلب کی انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔کلب نے سابق اسٹار ڈیفنڈر اور رئیل میڈرڈ کی دوسری ٹیم کے منیجر الوارو اربیلوا کو فوری طور پر ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:امریکی پوسٹل سروس محمد علی کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا
وہ بدھ کے روز کوپا ڈیل رے (Copa del Rey) کے میچ میں الباسیٹی (Albacete) کے خلاف ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔زابی الونسو نے بائر لیورکوزن کو بنڈس لیگا جتا کر بڑی شہرت حاصل کی تھی، جس کی بنیاد پر انہیں رئیل میڈرڈ لایا گیا تھا۔ تاہم، وہ یہاں زین الدین زیدان جیسی کامیابی دہرانے میں ناکام رہے۔ کلب نے اپنے بیان میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ الونسو ایک لیجنڈ ہیں اور میڈرڈ ہمیشہ ان کا گھر رہے گا۔
لالیگا: سیلٹا ویگو کی سیویلا کے خلاف اعصاب شکن فتح، مارکوس الونسو ہیرو بن گئے
اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے ۱۹؍ویں میچ میں سیلٹا ویگو نے میزبان سیویلا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ایک صفر سے ہرا کر قیمتی ۳؍ پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ اس شاندار کامیابی کے بعد سیلٹا ویگو اب پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے۔سیویلا کے تاریخی اسٹیڈیم ’’رامون سانچیز پیزجوان‘‘ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شروع سے ہی کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے، لیکن کسی کو کامیابی نہ ملی۔ جب میچ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا تھا اور لگ رہا تھا کہ مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہو جائے گا، ۸۸؍ ویں منٹ میں سیلٹا ویگو کے تجربہ کار کھلاڑی مارکوس الونسو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ میزبان ٹیم نے آخری لمحات میں گول برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی، لیکن سیلٹا ویگو کے مضبوط دفاع نے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔یہ لالیگا کے رواں سیزن میں سیلٹا ویگو کی ساتویں فتح ہے۔