Inquilab Logo Happiest Places to Work

طالبان سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں، پروموشنل ویڈیو کے ذریعے سیاحوں کو افغانستان آنے کی دعوت دی

Updated: July 12, 2025, 10:05 PM IST | Kabul

نوجوان بزنس مین یوسف آریوبی، جو کابل اور کیلیفورنیا میں سفر کرتے رہتے ہیں، نے ۵۰ سیکنڈ کی یہ ویڈیو کلپ تیار کی ہے جو طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گردش کررہی ہے۔

A Still from the Video. Photo: INN
ویڈیو کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ۵۰ سیکنڈ کی ویڈیو کلپ گردش کررہی ہے جو افغانستان کی ایک جنگ سے متاثرہ علاقہ کی شبیہ کو مٹاتے ہوئے ملک کو ایڈونچر اور سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرتی ہے۔ ۲۸ سالہ بزنس مین یوسف آریوبی، جو کابل اور کیلیفورنیا میں سفر کرتے رہتے ہیں، نے یہ انوکھا ویڈیو تیار کیا ہے جس نے لاکھوں انٹرنیٹ صارفین کو یکساں طور پر ہنسنے، شرمانے اور اجتماعی طور پر سر کھجانے پر مجبور کر دیا ہے۔

ویڈیو کا آغاز ایک کلاسک یرغمالی بحران کی طرح ہوتا ہے جس میں ایک نقاب پوش شخص زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوتا ہے اور ایک پراسرار موسیقی بج رہیی ہے۔ پھر کہانی میں ایک موڑ آتا ہے! نقاب ہٹتا ہے اور ایک کھلی آنکھوں والا سیاح ظاہر ہوتا ہے جو ڈزنی لینڈ کے گریٹر کی توانائی کے ساتھ چہکتا ہے:”افغانستان میں خوش آمدید!“ اس کے بعد ایک غیر حقیقی مونٹیج آتا ہے جو نیشنل جیوگرافک اور جیکاس کا امتزاج لگتا ہے۔ ویڈیو میں مسلح مقامی افراد امن کا نشان دکھاتے ہیں اور یوگا کے آسن آزماتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں کئی افراد کو پیش کیا گیا ہے جن میں سے کوئی ٹینک کے بیرل کا استعمال کرتے ہوئے چن-اپس کررہا ہے تو کوئی بندوق پکڑے اپنے سر پر گھونسلا بنائے طوطے کے ساتھ کھانا کھا رہا ہے۔ ایک منظر میں، ایک سیاح امریکی حکومت کے مہر شدہ ایم-۴ رائفل کو سنبھالتے ہوئے ہنستا ہے اور کہتا ہے، ”یہ سیفٹی پر بھی نہیں ہے!“

یہ بھی پڑھئے: ترکی: ’’انٹرنیشنل نصرالدین فیسٹیول‘‘ کا انعقاد، ۸۰۰؍سالہ ورثے کے احیا کی کوشش

اس ویڈیو میں ملک کے قدرتی مناظر، آبشار، قدیم بازار، غاروں میں رہنے والے خاندان اور دیو ہیکل تربوز کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ایک سفری اشتہار کی طرح ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو ایک طنز کے طور پر نہیں بنایا گیا ہے؛ کم از کم مکمل طور پر نہیں۔ یوسف، جو رضا افغانستان نامی ٹور ایجنسی چلاتے ہیں، نے بتایا کہ یہ ویڈیو ”مغرب کے افغانستان کو دیکھنے کے طریقے کا مذاق اڑانے“ کیلئے بنایا گیا تھا۔ یہ ویڈیو دکھاتا ہے کہ افغانستان آنے والے ان کے مہمان درحقیقت کیا تجربہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ثقافتی، تاریخی اور ایڈونچر پیکجز کا ایک امتزاج پیش کرتے ہیں۔ سیاح قدیم قلعوں، اسکولوں اور یہاں تک کہ چٹانوں میں بنے گھروں کو بھی دیکھتے ہیں۔ امریکی حکومت کی افغانستان کے سفر کے خلاف سخت انتباہ کے باوجود، یوسف کا اصرار ہے کہ ان کے دورے محفوظ ہیں اور غیر ملکی سیاحوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK