Inquilab Logo

تلوجہ :فیز- ون کے راستوں پرجابجاگڑھوں سےمقامی افرادکودشواریاں

Updated: December 07, 2022, 1:17 PM IST | wasim patel | navi mumbai

یہاں فیز- ون علاقے کے راستوں پر بڑے بڑے گڑھے ہیں جس کی وجہ سے مقامی افرادکوکافی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Potholes are visible on the roads of the Phase-I area, causing inconvenience to pedestrians and motorists. (Photos: Al-Inquilab)
فیز-ون علاقے کے راستوں پر گڑھے نظر آرہے ہیں جن کی وجہ سے راہ گیروں اور گاڑی والوں کودشواریاں پیش آرہی ہیں۔ (تصاویر: ا نقلاب)

یہاں  فیز- ون علاقے کے راستوں پر بڑے بڑے گڑھے ہیں جس کی وجہ سے مقامی افرادکوکافی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
 اس بارے میں غفران متولی نامی مقامی شخص کے مطابق فیز- ون ایک خوبصورت علاقہ ہے لیکن یہاں کے گڑھے اس پر ایک بدنما داغ ہے ۔ان کی وجہ سے کوئی بھی رکشا والا یہاں آنے کیلئے جلدی تیار نہیں ہوتا ہے۔  این ایم ایم ٹی کی بس جب ان گڑھوں پر سے گزرتی ہے تو ڈرائیور کو بس کا توازن  برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ رات کے اندھیرے میں  ان گڑھوں کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے دوپہیہ گاڑیاںگر پڑتی ہیں جس سے سوارزخمی بھی ہوچکے ہیں۔  مہاراشٹر بہوجن ونچت وکاس تنظیم کے  جنرل سیکریٹری اقبال ناوڑکر کے مطابق ہم نے بیلاپور میں سڈ کو کے آفس میں بارش سے پہلے مینیجنگ ڈائریکٹر کو اس سلسلے میں  میمورنڈم دیا تھا۔ انہوں نے بارش بعد راستے بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ 
 اس بارے میں سابق مقامی کارپوریٹر ہرش کینی سے استفسار کرنے پر انہوں نے بتایا کہ یہاں پر نئے راستے بنانے کیلئے ۲۰؍ کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں۔ بہت جلد یہ کام شروع ہو جائے گا اور یہاں کےشہریوں کو اس تکلیف سے نجات مل جائے گی۔
 اس علاقے میں رہائش پزیرحنیف نارکر  نے بتایا کہ اگر نئے راستے بنتے ہیںتو اس کا خیر مقدم کرتا ہوں لیکن یہ کام اعلیٰ معیارکا ہونا چاہئے۔  ایسا نہ ہو کہ پہلی ہی بارش میں اس کی پول کھل جائے   اور نئے راستے بننے کا کوئی فائدہ ہی نہ ہو۔ 

taloja Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK